Featured Post

FrontPage صفحہ اول

Salaam Pakistan  is one of projects of  "SalaamOne Network" , to provide information and intellectual resource with a view to...

Why Change NOT Statusquo?


ایک کروڑ نقد اور ایک قیمتی گاڑی دے کر یہ کہا جائے کہ اب آپ کل سے دھرنوں میں کیڑے نکالیں گے تو ایک صحافی کیا کرے گا؟ 
پہلے سے موجود کروڑوں کے بینک بیلنس میں اضافہ یا حرف انکار؟
موقع پرستی یا پھر قلم کی حرمت کا خیال؟
ایک راستہ صحافت کی شان بڑھاتا ہے اور دوسرا صحافی کو حرف غلط کی طرح مٹا دیتا ہے۔یہ فیصلہ اب صحافی کو کرنا ہے ‘ اس نے قاری کی آنکھوں میں دُھول جھونکنی ہے یا اپنی عزت بچانی ہے۔
افسوس ان پر بھی ہے جو لوگ اور پارٹیاں برسوں سے کسی نہ کسی شکل میں نظام کی بہتری اور تبدیلی کی جدوجہد کر رہی تھیں، وہ بھی دم سادھے بیٹھی ہیں۔ وقت نے ثابت کیا جب کوئی بڑی تحریک شروع ہوتی ہے تو اسی طرح ایک شخص اٹھتا ہے۔آہستہ آہستہ اس کی سمت متعین ہوتی ہے۔ پھر لوگ ہمت اور حوصلہ پا کر اس کے ساتھ ملتے چلے جاتے ہیں اور یوں کارواں بن جاتا ہے۔
مجھے کسی نے پوچھا اگر دھرنوں کے پیچھے سے واقعی سازشی پلان نکل آیا تو پھر؟ میں نے کہا پھر ہمارے جوتے ہوں گے اور ان کا سر۔ نہ ہم ان کے مقلد ہیں نہ یہ ہمارے بادشاہ اور اگر عمران خان اس سازش میں کہیں دانستہ شریک نظر آئے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ نواز لیگ یا پیپلزپارٹی مقدس ثابت ہو جائیں گے۔ ان پر تو عوام ترچھی لکیر کھینچ چکے۔البتہ عمران خان نے جس طرح لوگوں کی سوچ تبدیل کی‘ انہیں جگایا‘ اس سے بڑی کامیابی اور کوئی نہیں ہو سکتی اور اس کے اثرات آئندہ الیکشن میں واضح طور پر نظر بھی آ جائیں گے۔

Post by Aftab Khan.
.


* * * * * * * * * * * * * * * * * * *
Humanity, Religion, Culture, Ethics, Science, Spirituality & Peace
Peace Forum Network
Over 1,000,000 Visits
* * * * * * * * * * * * * * * * * * *