Featured Post

FrontPage صفحہ اول

Salaam Pakistan  is one of projects of  "SalaamOne Network" , to provide information and intellectual resource with a view to...

Pakistanis under Electric Shocks : Causes and Solutions


بجلی کے نرخ میں تسلسل سے اضافہ ہوتا ہے ، جس کے نتیجہ میں مہنگائی، انفلیشن بڑھتی ہے، پھر ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا - عوام شور کرتے ہیں  مگر اسباب پر غورنہیں کرتے اور نہ ان کو معلوم ہے کہ اس ظلم کا ذمہ دار عوام دشمن کون ہے؟ 
سیاست اپنی جگه مگر نواز شریف اور بےنظیر زرداری نے  پاکستانی عوام اور آیندہ کی نسلوں کو IPPs سے غلط ڈیل کرکہ ہمیشہ کے لے غلام بنا دیا- بجلی کی اصل قیمت بل کا صرف 29% ہے اور 71%  بھتہ ہے-
 بجلی کا یونٹ اگر 50 روپیہ ہو تو اس میں میں صرف 15 روپہ بجلی کی قیمت اور 35 روپیہ IPPs کو capacity charges کا بھتہ ہے۔ حکومت کی طرف سے ادائیگی صلاحیت پر نہ کہ استعمال شدہ بجلی پر، یعنی اگر ایک انٹپنڈنٹ پاور پلانٹ (IPP) کی صلاحیت 100میگا واٹ ہے مگر بجلی کی کمپنیوں نے صرف 20 میگا واٹ (20%) استعمال کی جیسا کہ مارچ میں ہوا ، سردی کی وجہ سے لوڈ کم رہا اور ڈیمزاور دوسری بجلی بجلی کافی تھی  تو پھر بھی  انٹپنڈنٹ پاور پلانٹ (IPP) کو اس کی صلاحیت  پر 100میگا واٹ کی ادائیگی کی جاتی ہے- صرف ایک سہ ماہی کی یہ ادائیگی 99 ارب روپیہ تھی تو سالانہ چار سو ارب بن جاتے ہیں- کیا یہ سیاست دان اپنے ذاتی کاروبار میں بھی ایسے گھاٹے کے معاہدے کرتے ہیں؟  ایسا کیوں؟ کیا رشوت (kickbacks) یا  نااہلی یا دونوں؟ واللہ اعلم -  
اور لوگ پھر ان کو ووٹ دیتے ہیں  کیوں؟ زبردستی،  ذاتی مفادات ، لا علمی، احمق یا قیمہ والے نان ؟
اور مقتدر ادارے اور افراد جوپاک وطن اور عوام کی حفاظت میں جانیں قربان کرتے ہیں، کیاان کو کرپشن اور عوام پی ظلم نظر نہیں آتا؟  وہ ظلم کے لیے قرابانیاں نہیں دیتےان کو اس ظلم اور تباہی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے-
جب بجلی مہنگی، ہر چیز مہنگی، انفلیشن ، پروڈکشن کوسٹ زیادہ (non competitive products), ایکسپورٹ کم، فارن ایکسچَانج کم ، ڈالر مہنگا ، امپورٹس مہنگی، GDP اور سالانہ ترقی کی شرح ، گروتھ ریٹ کم،  بے روزگاری، کم آمدنی، برین ڈرین، کشتیوں میں مہاجرین کی اموات ، غرض ایک پورا چکر ہے جو آپس میں مربوط طور پر لنک ہے- اور پھرIMF، دوست ممالک سے قرض ان پر سود ، امریکہ اور دوسرے ممالک سے بھیک اور غلامانہ خارجہ پالیسی ، قومی مفادات پر سمجھوتہ -
صرف ایک حکومت نے کوشش کی، 2020 میں انکوئیری کروائی اور IPP سے renegotiate کرکے 3 بلین$ تک کی کمی پر رضامند کیا مگرجلد ہی فارغ ہو گیئی، سیاسی وجوہات کے علاوہ ممکن ہے بجلی مافیا کا بھی کوئی کردار بھی ہو؟ پھر جو ڈہل ہوئی تھی وہ کھڈے لگ گئی۔۔۔ معاملہ400 سے 500 بلین سالانہ کا بھتہ ہے۔۔  جو عوام سے مہنگا ٘پٹرول،  بجلی اور ٹیکسز لگا کر پورا کیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ ابدی ہے (for ever) ہے کوئی سٹریٹجی نہیں، اسے ختم کرنے کی کوئی زکر بھی نہیں کرتا۔۔
عوام عقل کرو ۔۔ مہنگائی پر شور تو کرتے ہو ، ووٹ پھر انہی لٹیروں کو دیتے ہیں، سیاسی اختلاف میں ان کی کرپشن کا دفاع بھی کرتے ہو۔۔۔ اگرکس شخص کے نام سے تکلیف ہے تو ہھر جماعت اسلامی یا کسی فرشتہ کو ووٹ دو مگر چوروں کا ساتھ مت دو۔
 جوبرآئی یا اچھائی کا ساتھ دے وہ اسں می حصہ دار ہے (قرآن 4:85)
مقتدر ادارے ان سے مزاکرات کریں تو IPPs صرف اصل خرچہ اور منافع لینے پر مان جائیں گے، آخر 2020 میں حکومت نے مزاکرات کئیے تو مان گئے تھے، کوشش تو کرو، ریاست اور ادارے  مضبوط چیز ہے ان کی بات سے انکار مشکل ہوتا ہے۔ اس ریاستی طاقت کو مثبت طور پر عوامی فلاح کے لئیے استعمال  کریں۔ تو IPPs لوٹ مار 71% (capacity charges) نہیں لیں گے ۔۔ اور عوام کو 12 یا 15 روپیہ کا یونٹ ملے گا ، مہنگائی کم ہوگی، انفلیشن کم ہو گی ، پروڈکشن کاسٹ کم ہوگی تو ایکسپورٹ بڑھے گی، فارن ایکسچینج آئے گا، ڈالر کا ریٹ کم ہوجائے گا۔۔۔ عوام کو ریلیف ملے گا ، ترقی کا سفر شروع ہوگا۔۔۔ یہ کوئی خواب نہیں ، نہ شیخ چلی کی داستان ہے- ایک حقیقت ہے ، جسے پورا کرنا ہے - پاکستان زندہ باد