Featured Post

FrontPage صفحہ اول

Salaam Pakistan  is one of projects of  "SalaamOne Network" , to provide information and intellectual resource with a view to...

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام - اسلامی نظام کے نفاز کی ایک حکمت عملی (سٹریٹیجی) Strategy for Political Stability


حالیہ حالات سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں کیا مشکلات اور رکاوٹیں ہیں۔  پتھروں سے سر ٹکرانے کی بجائے ان میں سے راستے نکالنے کی ضرورت ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان پر بظاہر سیاستدان حکمران طبقہ ہے مگر ان پر اثر انداز اداروں میں فوج،  عدلیہ( بنچ و بار)، بیوروکریسی اور میڈیا نمایاں ہیں۔
فی الحال فوری طور پر (Short term) تمام اسٹک ہولڈرز کو ڈائیلاگ کی ضررت ہے تاکہ معاشی بحران سے نکلا جائے اور مستقبل کا سیاسی outline بھی طے کرلیا جائے یا مکالمہ جاری رکھیں- قومی حکومت بنانے کی کوشش بھی کی جاسکتی ہے اور پھر الیکشن کا پلان ہو- 
طویل مدتی (long tern)  اداروں اور سیاستدانوں میں چیک اینڈ بیلنس ملکی مفاد میں ہے اگر یہ قانون کی حدود میں رہے۔ جب کوئی فرد یا افراد  سیاست میں ضرورت سے زیادہ اس طرح سے involve ہو جائیں کہ دوسرے طاقت کے ستون  اس کے تحت ہوجائیں تو فرعونیت جنم لیتی ہے جوکہ ایک خوفناک (mindset) ہے۔ 
Power corrupts and absolute power corrupts absolutely 
انسانی کمزوریاں ایک حقیقت ہے ان کا (arm twisting) کے لئیے بےجا استعمال سیاسی عدم استحکام کا باعث ہے۔