Featured Post

FrontPage صفحہ اول

Salaam Pakistan  is one of projects of  "SalaamOne Network" , to provide information and intellectual resource with a view to...

ایک الله ، ایک رسولﷺ ، ایک کتاب One God 1 Messenger 1 Book


 whoever follows My guidance will neither go astray  nor suffer (Quran20:123)
جو میری ہدایت (قرآن) پر عمل کرے گا وہ نہ گمراہ، نہ بدبخت ہوگا (قرآن 20:123)


قرآن سے ہدائیت حاصل کرو
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم 0 بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَلَقَدۡ صَرَّفۡنَا فِىۡ هٰذَا الۡقُرۡاٰنِ لِلنَّاسِ مِنۡ كُلِّ مَثَلٍ‌ ؕ وَكَانَ الۡاِنۡسَانُ اَكۡثَرَ شَىۡءٍ جَدَلًا ۞ وَمَا مَنَعَ النَّاسَ اَنۡ يُّؤۡمِنُوۡۤا اِذۡ جَآءَهُمُ الۡهُدٰى وَيَسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّهُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ تَاۡتِيَهُمۡ سُنَّةُ الۡاَوَّلِيۡنَ اَوۡ يَاۡتِيَهُمُ الۡعَذَابُ قُبُلًا‏ ۞ (القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف,آیت نمبر 54-55)
ترجمہ:
ہم نے اِس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح سے سمجھایا مگر انسان بڑا ہی جھگڑالو واقع ہوا ہے ۞ اُن کے سامنے جب ہدایت آئی تو اسے ماننے اور اپنے رب کے حضور معافی چاہنے سے آخر اُن کوکس چیز نے روک دیا؟ اِس کے سوا اور کچھ نہیں کہ وہ منتظر ہیں کہ اُن کے ساتھ بھی وہی کچھ ہو جو پچھلی قوموں کے ساتھ ہو چکا ہے، یا یہ کہ وہ عذاب کو سامنے آتے دیکھ لیں! ۞ (القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف,آیت نمبر 54-55)
خطبہ حج الوداع میں وصیت

وَقَدْ تَرَكْتُ فِيكُمْ مَا لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَهُ إِنِ اعْتَصَمْتُمْ بِهِ كِتَابَ اللَّهِ ‏ 
*"میں نےتمہارے پاس اللہ کی کتاب چھوڑی ہے، اور اگر تم اس پر قائم رہو گے تو تم کبھی گمراہ نہ ہو گے"*
[صحیح مسلم 2950 , ابن ماجہ 25/84 , ابو داوود  11/56] 

حضرت علیؓ سے مروی ایک طویل حدیث میں نبی کریم  نے ارشاد فرمایا: 
*’’جو شخص غیر قرآن میں ہدایت کا متلاشی ہوگا اللہ اس کو گمراہ کردے گا، وہ (قرآن) اللہ تعالیٰ کی ایک مضبوط رسی ہے اور وہ ایک محکم اور مضبوط ذکر ہے اور وہ ایک سیدھا راستہ ہے* …‘‘(ترمذی 2906)
اللہ ربا حرام کیا اور اس کا حل بھی قرآن نے اسی آیت( 2:279) میں دیا ،
https://salaamone.com/riba/

 مگر جھگڑالو انسان نہیں مانتا، یہود و نصاری کی طرح :
"ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے عالموں اور درویشوں کو رب بنایا ہے"   (القرآن - سورۃ نمبر 9 التوبة، آیت نمبر 31)

 بحث و مباحث میں پڑ کر گمراہی کے راستہ پر رواں دواں ہیں،  مگر کب تک قرآن کو ٹھکرا ہدائیت حاصل کریں گے؟

اِنَّ شَرَّ الدَّوَآبِّ عِنۡدَ اللّٰهِ الصُّمُّ الۡبُكۡمُ الَّذِيۡنَ لَا يَعۡقِلُوۡنَ ۞
(سورۃ نمبر 8 الأنفال، آیت نمبر 22)
ترجمہ:
*یقیناً اللہ کے نزدیک بد ترین قسم کے جانور وہ بہرے گُونگے لوگ ہیں جو عقل سے کام نہیں لیتے*

اس بات کو قرآن کریم میں دوسرے مقام پر اس طرح بیان فرمایا ہے

(لَهُمْ قُلُوْبٌ لَّا يَفْقَهُوْنَ بِهَا ۡ وَلَهُمْ اَعْيُنٌ لَّا يُبْصِرُوْنَ بِهَا ۡ وَلَهُمْ اٰذَانٌ لَّا يَسْمَعُوْنَ بِهَا ۭاُولٰۗىِٕكَ كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ اُولٰۗىِٕكَ هُمُ الْغٰفِلُوْنَ) 7۔ الاعراف :179)
 ان کے دل ہیں، لیکن ان سے سمجھتے نہیں، ان کی آنکھیں ہیں، لیکن ان سے دیکھتے نہیں اور ان کے کان ہیں لیکن ان سے سنتے نہیں یہ چوپائے کی طرح ہیں، بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ۔ یہ لوگ  بیخبر ہیں۔

وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَـٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا ﴿سورة الفرقان25:30﴾
ترجمہ:
اور پیغمبر کہیں گے کہ اے پروردگار ! میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا
 اس روز  (قیامت) رسول اکرم ﷺ فرمائیں گے اے میرے پروردگار اس قوم نے اس قرآن کریم کو جو واجب العمل اور واجب الاعتقاد تھا، بالکل نظر انداز کر رکھا تھا کہ اس کی طرف التفات ہی نہیں کرتے تھے اس پر عمل تو درکنار۔

حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ عنقریب لوگوں پر ایک ایسا وقت آئے گا کہ اسلام میں صرف اس کا نام باقی رہ جائے گا اور قرآن میں سے صرف اس کے نقوش باقی رہیں گے۔ ان کی مسجدیں (بظاہر تو) آباد ہوں گی مگر حقیقت میں ہدایت سے خالی ہوں گی۔ ان کے علماء آسمان کے نیچے کی مخلوق میں سے سب سے بدتر ہوں گے۔ انہیں سے (ظالموں کی حمایت و مدد کی وجہ سے ) دین میں فتنہ پیدا ہوگا اور انہیں میں لوٹ آئے گا (یعنی انہیں پر ظالم) مسلط کر دیئے جائیں گے۔" (بیہقی)

مسلمان پر قرآن کے حقوق:

 قرآن پرایمان، تلاوت،  تفکر، عمل اور تبلیغ 
☆ احکام القرآن - خلاصہ :  https://bit.ly/AhkamAlQuraan 
☆ مصادر الإسلام

☆ زخیرہ حدیث کی قرآن و سنت کی روشنی میں تدوین نو: https://bit.ly/Hadith-Basics


☆ *خالق کائنات*
*☆ ایک آخری رسول -  ختمِ نبوت*
☆ قران، تیس پارہ کا خلاصہ
*☆ احکام القرآن - خلاصہ* 
*☆ قرآن مضامین*
☆ *حقوق العباد کی تلافی کے بغیر بخشش نہیں*
*☆اسلام، مسلم  فرقہ واریت،  قابل عمل حل*
*ربا قرآن کی روشنی میں*
*☆ فری ڈیجیٹل  کتب*
Islamic Revival – INDEX Eng 

 🕋 *وَمَا عَلَيۡنَاۤ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ (القرآن  36:17)*📖
*اور ہمارے ذمہ صرف واضح پیغام پہنچا دینا ہے*
   *Our mission is only to convey the message clearly*
🌹🌹🌹
*"اور رسول کہے گا کہ اے میرے رب ! بیشک میری امت نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا" [ الفرقان 25  آیت: 30]*
*کیا یہ لوگ قرآن پر تدبر ّنہیں کرتے یا ان کے دلوں پر قفل پڑچکے ہیں[47:24]*
*قرآن کے پیغام کوپھیلانا "جہاد کبیرہ" ہے(25:52)*
*☆ رسالة التجديد*
 https://bit.ly/Risala-Tejdeed