The debate for Secular Pakistan, will never end because, the history does not support this conflicting ideology of few ...
The point is very simple... Qaid e Azam was not a hypocrite to exploit the religious feelings of Muslims to create a country, then show his real intentions... No .. he was not a hypocrite... but was a democrat...
As a democrats one has to respect the feelings of majority... The will of people is reflected through votes. All the constituent assemblies unanimously adopted Objective Resolution in Constitution of Pakistan.. which remains there in every constitution ... (Should we asdume that the People changed their mind from Secular to Islamic Pakistan?)
However if people change their mind and expunge it through constitutional amendment, no one, even founder of this country could do anything even if he was alive.. I don't see this happening in foreseeable future ..
Now is the time to move forward and make efforts for a modern democratic Islamic Republic of Pakistan.. not a Sectarian Theocracy or Secular. We are moving in same direction, people reject #Sectarianism #Secularism and #Extremism, but lot is yet to be done ...
Let's move forward without digging out settled issues 🌹
#Pakistan #Islam #Muslims
Quran on Law
Those who do not judge by what God has sent down have been declared as Kafir, wrongdoers! rebellious. (Quran 5:44-47)
We have revealed the Torah, in which there is guidance and light. By it the prophets who were obedient to Us judged the Jews, and so did the rabbis and the priests, according to God's Book which had been entrusted to their care; and to which they were witnesses. Have no fear of man; fear Me, and do not sell My revelations for a paltry sum. Those who do not judge by what God has sent down are deniers of truth (Kafir). (44) We prescribed for them in [the Torah]: a life for a life, an eye for an eye, a nose for a nose, an ear for an ear, a tooth for a tooth, and a wound for a wound. But, if anyone forgoes it, this shall be for him an expiation. Those who do not judge by what God has sent down are wrongdoers! (45) We caused Jesus, son of Mary to follow in their footsteps, fulfilling what had been revealed before him in the Torah. We gave him the Gospel, which contained guidance and light, fulfilling what was revealed before it in the Torah: a guide and an admonition to the God-fearing. (46) Therefore, let those who follow the Gospel judge according to what God has revealed in it. Those who do not judge by what God has sent down are rebellious. (Quran 5:44-47)
- The Islamic State اسلامی ریاست https://quransubjects.blogspot.com/2019/11/islamic-state.html
- Ideology of Pakistan نظریہ پاکستان : https://pakistan-posts.blogspot.com/p/why-pakistan.html
Finally we should not forget that Jinnah repeatedly said that it is the people of Pakistan who will decide what path Pakistan follows and how it develops its state ideology.
And regardless of what Jinnah’s vision may have been it is only of academic interest for now it is up to the Pakistani people do steer their nation in the direction they want to. And here things are rather worrying for a recent poll showed that 79% of Pakistanis are in favor of enforcing the conventional, centuries old Sharia as the law of Pakistan.
#Pakistan #Secterianism
-------------
Islam is the state religion, can be replaced with secularism and asked whether this could be done by the present parliament or a Constituent assembly, would be required?
Justice Main Saqib Nisar asked “Can a political party with unequivocal support in its manifesto to secularism, if given vast majority of the people, still be entitled to change the Constitution,”
Senior counsel Hamid Khan, representing at least three district bar associations which had challenged the amendment replied,
”Not without a referendum”.
84% Pakistanis want Islamic law: 84pc of Pakistani Muslims want Sharia, says PEW survey
The latest US-based PEW Research Center survey, released 11 days before Pakistan goes for elections, shows that 84% of Pakistani Muslims favour Islamic sharia as their official law.
The salient feature of the Constitution that recognizes Islam as fundamental norm is not open to change. [The News.. report]
Justice Asif Saeed Khosa, while sharing his thoughts, said that Pakistan had been created in 1947 in the name of Islam and it was declared that Islam would be the state religion.
The main reason for which people turn towards secular thought is that they are irritated with the increasing religious intolerance and sectarian violence. It is the state’s responsibility to ensure such practices in the society where all the communities regardless of their faith cast and creed can live a peaceful life. When religion participates in politics, it becomes an excuse to exploit people on religious grounds.
In the constitution, rights and protection of the minorities have also been guaranteed. Article 2-A of the Constitution, comprises that adequate provisions shall be made to safeguard the legitimate interests of minorities, backward and depressed classes. Article 36 of the Constitution of Pakistan, 1973, The State shall safeguard the legitimate rights and interests of minorities, including their due representation in the Federal and Provincial services.
No one should be subject to discrimination by State, institution, group of persons, or person on grounds of religion or other beliefs. Effective measures must be taken to prevent and eliminate discrimination on the grounds of religion or belief in the recognition, exercise and enjoyment of human rights and fundamental freedoms in all fields of civil, economic, political, social and cultural life.
#Pakistan #Islam #Secterianism
کیا قربانیاں اس لئیے دی تھی کہ ایک مخصوص طبقہ حکومت پر قابض ہو کر ، بد اخلاقی، ڈاکہ، لوٹ کھسوٹ کرے؟
جو ایسے بدقماشوں کو ووٹ دیتا ہے ، حمایت کرتا ہے وہ پاکستان کے شہیدوں سے غداری کرتا ہے اور ظالم کفار ہندووں، سکھوں کا ساتھی ہے ۔
شیطنت اور بربریت کے دوران 10لاکھ سے زائد مسلمان مردوں ،عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو شہید کیاگیا ، لاکھوں زخمی اور لاکھوں عمر بھر کیلئے معذور ہوگئے۔ڈیڑھ لاکھ کے قریب جوان مسلمان خواتین اغوا کرلی گئیں یا بزورروک لی گئیں۔جان و مال اور عزت وآبروکے تحفظ سے محروم اَسی لاکھ سے زائد مسلمان ہندوستان کے مختلف علاقوں سے راستے میں اپنے پیاروں کو گنواتے ، کٹواتے ، مرتے اور مارتے خالی ہاتھ پاکستان ہجرت کر آئے ۔ یہ سب کچھ کس طرح ہوا ،آئیے! آپ بھی اس نوع کے ہزاروں واقعات میں سے وہ شرمناک، بھیانک اور کریہہ المنظر واقعات کہ جن کوسننے ،سنانے او رپڑھنے سے انسانی طبیعت کوگھن آتی ہے
مال واسباب سب کچھ چھوڑ کر خالی ہاتھ اپنی جانیں بچانے کیلئے پاکستان کی طرف ہجر ت کرنا چاہی تو ہندوؤں اور سکھوں نے انہیں اپنی تلواروں، کرپانوں، برچھیوں اور نیزوں کی نوک پر رکھ لیا۔ شہروں کے شہر ، قصبوں کے قصبے ، گاؤں کے گاؤں اور محلوں کے محلے مسلمانوں کے وجود سے صاف کردیئے گئے
اس طرح کہ بچے ، جوان ،بوڑھے اور بوڑھیاں تہِ تیغ کردی گئیں اور جوان لڑکیوں اور عورتوں کو وحشیانہ آبروریزی کے بعد یاذبح کردیاگیا ، جلادیاگیا ، ٹکڑے ٹکڑے کردیا گیا یا باندیوں کی طرح گھروں میں ڈال لیاگیا، اور ان کے گھر بارلُوٹ لئے گئے ۔
ا س دوران وحشت اور جنون کے عالم میں انسانیت سے گرے ہوئے ایسے ایسے شرمناک ، لرزہ خیز، بھیانک اور کریہہ مناظر دیکھنے میں آئے کہ جنہیں کوئی ذی حِس انسان نہ سناسکتاہے ، نہ سن سکتاہے اور نہ لکھ سکتاہے۔
شیطنت اور بربریت کے دوران 10لاکھ سے زائد مسلمان مردوں ،عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو شہید کیاگیا ، لاکھوں زخمی اور لاکھوں عمر بھر کیلئے معذور ہوگئے۔ڈیڑھ لاکھ کے قریب جوان مسلمان خواتین اغوا کرلی گئیں یا بزورروک لی گئیں۔جان و مال اور عزت وآبروکے تحفظ سے محروم اَسی لاکھ سے زائد مسلمان ہندوستان کے مختلف علاقوں سے راستے میں اپنے پیاروں کو گنواتے ، کٹواتے ، مرتے اور مارتے خالی ہاتھ پاکستان ہجرت کر آئے ۔ یہ سب کچھ کس طرح ہوا ،آئیے! آپ بھی اس نوع کے ہزاروں واقعات میں سے وہ شرمناک، بھیانک اور کریہہ المنظر واقعات کہ جن کوسننے ،سنانے او رپڑھنے سے انسانی طبیعت کوگھن آتی ہے کوچھوڑ کر چند ایک کی جھلکیاں دیکھ لیں 》》》》
#Pakistan #Muslims #Independence
...................
صرف الله کا قانون
جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی کافر ہیں (قرآن 5:44)
جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی ظالم ہیں (قرآن 5:46)
جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی فاسق ہیں (قرآن 5:47)
اب سیکولرزم کی بات کوئی مسلمان کیسے کر سکتا ہے ... نہ قائد اعظم نے کی اگر کرتے بھی تو الله کا حکم سب پر بھاری حاوی ہے ..
سیکولرزم کی بات جو کرتے ہیں :
1. قادیانی , کہ اس سے ان کو کفر کے فتوے سے نجات مل سکتی ہے
2. وہ شیعہ سیکولرزم کی بات کرتے ہیں جن کو خوف ہے کہ اگر پاکستان بھی ایران کی طرح جو شیعہ ریاست ملایت ہے اگر پاکستان سنی ملایتتھوکرسی theocracy بن گیی تو شیعہ کی برابری ختم ہو جائی گی .. (یہ وہ فرقہ پرست دوغلے ہیں جو ایرانی ولایت فقہ جو ایران کا آینی ملایت کا ادارہ ہے اس کے وفا دار ہیں مگر پاکستان میں بھی برابری بلکہ برتری چاہتے ہیں .. سا رے شیعہ ایسے نہیں ، اکثر لا علم ہیں ) ایران میں حکمران اور اہم عھدے صرف شیعہ کے لیے مخصوص ہیں مگر پاکستان میں صدر ، وزیر اعظم ، سرسز چیف ، شیعہ بنتے ہیں ... پاکستان بنانے میں اور دفاع وطن میں بھی شیعہ برادران اسلام شانہ بشانہ ساتھ تھے اور ہیں ، بلکہ لیڈر قائد اعظم شیعہ مگر فرقہ واریت سے اوپر صرف مسلمان تھے .. اسی طرح لیاقت علی خان اور دوسرے .. سر آغا خان ... وغیرہ
3. تیسری قسم اسلام سے نابلد مسلمان ہیں جو مغرب زدہ ہیں اور مغرب کو نجات دھندہ سمجھتے ہیں ..
کسی کو کوئی فکر نہ ہو ... پاکستان فرقہ وارانہ ملایت sectarian theocratic state کبھی نہیں بن سکتا ... پاکستان صرف ماڈرن فلاحی اسلامی ریاست .. فرقہ واریت کے بغیر .. سب مسلمانوں کے لیے اقلیتوں کے مکمل تحفظ و مذہبی آزادی و رواداری کے لیے ...
گمراہ کن بحث مباحثہ کی بجایے پاکستان کو جدید متوازن اسلامی ریاست modern moderate islamic state بنانے کی جدوجہد کریں .. شدت پسند ی کے خلاف کھڑے ہوں----
جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی کافر ہیں (قرآن 5:44)
جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی ظالم ہیں (قرآن 5:46)
جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی فاسق ہیں (قرآن 5:47)
یہاں اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے حق میں جو خدا کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں تین حکم ثابت کیے ہیں ۔
١.ایک یہ کہ وہ کافر ہیں ،
٢.دوسرے یہ کہ وہ ظالم ہیں ،
٣. تیسرے یہ کہ وہ فاسق ہیں ۔
اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ جو انسان خدا کے حکم اور اس کے نازل کردہ قانون کو چھوڑ کر اپنے یا دوسرے انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین پر فیصلہ کرتا ہے ، وہ دراصل تین بڑے جرائم کا ارتکاب کرتا ہے ۔ اوّلاً اس کا یہ فعل حکم خداوندی کے انکار کا ہم معنی ہے اور یہ کفر ہے ۔ ثانیاً اس کا یہ فعل عدل و انصاف کے خلاف ہے ، کیونکہ ٹھیک ٹھیک عدل کے مطابق جو حکم ہو سکتا تھا وہ تو خدا نے دے دیا تھا ، اس لیے جب خدا کے حکم سے ہٹ کر اس نے فیصلہ کیا تو ظلم کیا ۔ تیسرے یہ کہ بندہ ہونے کے باوجود جب اس نے اپنے مالک کے قانون سے منحرف ہو کر اپنا یا کسی دوسرے کا قانون نافذ کیا تو درحقیقت بندگی و اطاعت کے دائرے سے باہر قدم نکالا اور یہی فسق ہے ۔ یہ کفر اور ظلم اور فسق اپنی نوعیت کے اعتبار سے لازماً انحراف از حکم خداوندی کی عین حقیقت میں داخل ہیں ۔ ممکن نہیں ہے کہ جہاں وہ انحراف موجود ہو وہاں تینوں چیزیں موجود نہ ہوں ۔ البتہ جس طرح انحراف کے درجات و مراتب میں فرق ہے اسی طرح ان تینوں چیزوں کے مراتب میں بھی فرق ہے ۔ جو شخص حکم الہٰی کے خلاف اس بنا پر فیصلہ کرتا ہے کہ وہ اللہ کے حکم کو غلط اور اپنے یا کسی دوسرے انسان کے حکم کو صحیح سمجھتا ہے وہ مکمل کافر اور ظالم اور فاسق ہے ۔ اور جو اعتقاداً حکم الہٰی کو برحق سمجھتا ہے مگر عملاً اس کے خلاف فیصلہ کرتا ہے وہ اگرچہ خارج از ملت تو نہیں ہے مگر اپنے ایمان کو کفر ، ظلم اور فسق سے مخلوط کر رہا ہے ۔ اسی طرح جس نے تمام معاملات میں حکم الہٰی سے انحراف اختیار کر لیا ہے وہ تمام معاملات میں کافر ، ظالم اور فاسق ہے ۔ اور جو بعض معاملات میں مطیع اور بعض میں منحرف ہے اس کی زندگی میں ایمان و اسلام اور کفر و ظلم و فسق کی آمیزش ٹھیک ٹھیک اسی تناسب کے ساتھ ہے جس تناسب کے ساتھ اس نے اطاعت اور انحراف کو ملا رکھا ہے ۔ بعض اہل تفسیر نے ان آیات کے اہل کتاب کے ساتھ مخصوص قرار دینے کی کوشش کی ہے ۔ مگر کلام الہٰی کے الفاظ میں اس تاویل کے لیے کوئی گنجائش موجود نہیں ۔ اس تاویل کا بہترین جواب وہ ہے جو حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے دیا ہے ۔ ان سے کسی نے کہا کہ یہ تینوں آیتیں تو بنی اسرائیل کے حق میں ہیں ۔ کہنے والے کا مطلب یہ تھا کہ یہودیوں میں جس نے خدا کے نازل کردہ حکم کے خلاف فیصلہ کیا ہو وہی کافر ، وہی ظالم اور وہی فاسق ہے ۔ اس پر حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا نعم الاخرۃ لکم بنو اسرائیل اَن کانت لھم کل مُرّ ۃ ولکم کل حلوۃ کلّا واللہ لتسلکن طریقھم قدر الشراک ۔ ” کتنے اچھے بھائی ہیں تمہارے لیے یہ بنی اسرائیل کہ کڑوا کڑوا سب ان کے لیے ہے اور میٹھا میٹھا سب تمہارے لیے ! ہرگز نہیں ، خدا کی قسم تم انہی کے طریقہ پر قدم بقدم چلو گے ۔ .[تفہیم القرآن ]
https://quransubjects.blogspot.com/2019/11/islamic-state.html
#Pakistan #Islam #Muslims #Quran
دو قومی نظریہ کی بنیاد قرآن سنت : "دو قومی نظریہ" کی بنیاد پر پاکستان عظیم جدوجہد اور لاکھوں جانوں کی قربانیوں کے بعد بہتر سال قبل 27 رمضان المبارک کی شب معرض جود میں ایا۔ "دو قومی نظریہ" کی بنیاد نسل، زبان، علاقہ نہیں بلکہ "توحید ،ایمان" پر ہے، اس کا اعلان سب سے پہلے خلیل اللہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے تقریبا ساڑھے تین ہزار سال قبل فرمایا۔ (قرآن, 60:4, 6:74) امّتِ محمدیہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور دوسری تمام امتوں نے حسب ہدایت یہی طریقہ اختیار کیا، اور عام طور پر مسلمانوں میں "قومیت اسلام" معروف ہوگئی۔ حجة الوداع کے سفر میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک قافلہ ملا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا کہ تم کس قوم سے ہو، تو جواب دیا: نحن قوم مسلمون (بخاری) اس میں عرب کے سابقہ دستور کے مطابق کسی قبیلہ یا خاندان کا نام لینے کے بجائے "مسلمون" کہہ کر اس حقیقی قومیت کا بتلا دیا جو دنیا سے لے کر آخر تک چلنے والی ہے- اگرچہ قبیلہ پہچان کے لئیے ہیں (الحجرات 49:13) مگر نظریاتی طور پر صرف دو اقوم ہیں:
(1) مومنین ، مسلمان
(2) غیر مسلم ، کفار .
پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ برطانوی ہند میں برصغیر کے مسلمان پاکستان کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے تحریک پاکستان کے دوران لگایا کرتے تھے، اس نعرے کے خالق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اصغر سودائی ہیں۔ انھوں نے اسے 1944ء میں ایجاد کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے برصغیر کے طول و عرض میں ہونے والے مسلم لیگی جلسوں میں گونجنے لگا۔ اس نعرے سے پاکستان کی مذہبی تشخص بھی واضح ہوتا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے اسی وجہ سے کہا تھا کہ تحریک پاکستان میں اصغر سودائی کا کردار 25 فیصد ہے۔ [https://ur.m.wikipedia.org/wiki/ ]
قرآن کا حکم - صرف الله کا قانون
"ہم نے توراۃ نازل کی جس میں ہدایت اور روشنی تھی سارے نبی، جو مسلم تھے، اُسی کے مطابق اِن یہودی بن جانے والوں کے معاملات کا فیصلہ کرتے تھے، اور اِسی طرح ربانی اور احبار بھی (اسی پر فیصلہ کا مدار رکھتے تھے) کیونکہ انہیں کتاب اللہ کی حفاظت کا ذمہ دار بنایا گیا تھا اور وہ اس پر گواہ تھے پس (اے گروہ یہود!) تم لوگوں سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو اور میری آیات کو ذرا ذرا سے معاوضے لے کر بیچنا چھوڑ دو جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی کافر ہیں (44) توراۃ میں ہم نے یہودیوں پر یہ حکم لکھ دیا تھا کہ جان کے بدلے جان، آنکھ کے بدلے آنکھ، ناک کے بدلے ناک، کان کے بدلے کان، دانت کے بدلے دانت، اور تمام زخموں کے لیے برابر کا بدلہ پھر جو قصاص کا صدقہ کر دے تو وہ اس کے لیے کفارہ ہے اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی ظالم ہیں (45) پھر ہم نے ان پیغمبروں کے بعد مریمؑ کے بیٹے عیسیٰؑ کو بھیجا توراۃ میں سے جو کچھ اس کے سامنے موجود تھا وہ اس کی تصدیق کرنے والا تھا اور ہم نے اس کو انجیل عطا کی جس میں رہنمائی اور روشنی تھی اور وہ بھی توراۃ میں سے جو کچھ اُس وقت موجود تھا اُس کی تصدیق کرنے والی تھی اور خدا ترس لوگوں کے لیے سراسر ہدایت اور نصیحت تھی (46) ہمارا حکم تھا کہ اہل انجیل اس قانون کے مطابق فیصلہ کریں جو اللہ نے اس میں نازل کیا ہے اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی فاسق ہیں (قرآن 5:47)
قائداعظم کی 11 اگست کی تقریر کے محرکات سمجھنے کی ضرورت
اِس حقیقت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا کہ قائداعظم نے 1937 سے 1947 تک تحریک پاکستان کی آخری فیز کے دوران اور 14 اگست 1947 کو گورنر جنرل پاکستان کے طور پر حلف اُٹھانے کے بعد 11 ستمبر 1948 کو اپنی زندگی کے آخری لمحات تک اپنی سینکڑوں تقاریر میں مسلمانوں کی قومی اُمنگوں کے مطابق پاکستان میں مسلم معاشرے پر مبنی ریاست کے قیام کی جدوجہد کی اور اِس سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں برطانوی حکومت ہند ، متحدہ ہندوستان کے ویژن کی حامی ہونے کے باوجود دو قومی نظریہ کی بنیاد پر ہندوستان کو ہندو اکثریتی اور مسلمان اکثریتی صوبوں پر مثتمل دو آزاد اور خود مختار ریاستوں میں تقسیم کرنے پر مجبورہوئی ۔
قائداعظم چونکہ ہندوستان میں آخری وائسرائے لارڈ ماﺅنٹ بیٹن اور کانگریس کے صدر جواہر لال نہرو کے گٹھ جوڑ کے حوالے سے قیام پاکستان کے قبل ہی پاکستان کیخلاف ہونیوالی سازشوں سے بخوبی آگاہ تھے اور جانتے تھے کہ پاکستان فیڈریشن جن صوبوں میں قائم ہونے جا رہی تھی وہاں آبادی کے حوالے سے پاکستان کی تقریباً ایک چوتھائی آبادی اقلیتوں پر مثتمل ہوگی لہذا، نئی مسلم ریاست کے راستے میں حائل مشکل مراحل کے پیش منظر میں قائداعظم ہندوستان میں مسلمانوں کی قربانیوں کو بھی رائیگاں نہیں جانے دینا چاہتے تھے اور ہندو کانگریس کی سازشوں باوجود پاکستان کے خواب کی تعبیر کو دنیا کے نقشے پر ایک آزاد و خود مختار ریاست کے طور پر قائم و دائم دیکھنا چاہتے تھے لہذا ،
اُنہوں نے پیغمبر اسلام کی میثاقِ مدینہ کی سوجھ بوجھ سے سبق لیتے ہوئے اور سورة الکافرون کی آیت نمبر 6 جس میں اللہ تبارک تعالیٰ فرماتے ہیں کہ
" آپ کےلئے آپکا دین اور میرے لئے میرا دین "
سے تائید حاصل کرتے ہوئے پاکستانی اقلیتوں کو مساویانہ سیاسی حقوق دینے کا اعلان کیا ۔ گو کہ قائداعظم کے ناقدین کی جانب سے 11 اگست کی تقریر کے متضاد معنی نکالنے کی کوششیں تسلسل کی جاتی رہی ہے جن میں بھارتی دانشورحلقے بل خصوص بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رکن اور بھارت کے سابق وزیر خارجہ جسونت سنگھ کے علاوہ تحریک پاکستان کے محرکات سے سوجھ بوجھ نہ رکھنے والے کچھ پاکستانی سیکولر حلقے پیش پیش رہے ہیں اور نئی نسل کو نظریہ پاکستان سے بدظن کرنے کےلئے قائداعظم کی بے لوث جدوجہد میں جھول تلاش کرنے کےلئے آج بھی متحرک نظر آتے ہیں لیکن اِس اَمر کو بھلانا نہیں چاہئیے کہ پاکستان کے خلاف ہندو کانگریس اور انتہا پسند ہندوﺅں کی سازشوں کے باوجود قائد کے ایفائے عہد کے حوالے سے پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان نے مارچ 1949 میں آئین ساز اسمبلی میں قرارداد مقاصد پیش کرتے ہوئے اسمبلی کے قائدین کو یاد کرایا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے متعدد مواقع پر جن خیالات کا اظہار کیا تھا ، قرارداد مقاصد میں اُن تمام افکار کو بخیر و خوبی شامل کر دیا گیا ہے ۔ 12 مارچ 1949 میں آئین ساز اسمبلی نے قرارداد مقاصد کو پاس کیا جس میں امانت و دیانت، گوڈ گورننس اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے قائداعظم کی 11 اگست کی تقریر میں شامل بیشتر اہم نکات کو بھی قرارداد کا حصہ بنادیا گیا ۔ قیام پاکستان کے بعد قائداعظم کی فکر و نظر کوجس خوبی سے تعمیر وطن کے راستے پر گامزن کیا وہ کانگریسی ہندو لیڈرشپ اور جواہر لال نہرو کے ذاتی دوست جنہیں ہندو بھارت کےساتھ اُنکی وفادایوں کے عوض بھارت کا پہلا گورنر جنرل بنا دیا گیا تھا قائداعظم کی وفات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر اُنہیں یہ علم ہوتا کہ قائداعظم ایک جان لیوا بیماری کا شکار ہیں اور وہ تین برس سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکیں گے تو وہ تقسیم ہند کے پلان کو ملتوی کر دیتے اور پاکستان نہ بن پاتا ۔ اندریں حالات پاکستانی قوم اور سیاسی لیڈر شپ کو 1971 میں آنجہانی بھارتی وزیر اعظم مسز اندار گاندہی کے بیان جس میں اُنہوں نے مسلمانوں کے بھارت پر ایک ہزار حکومت کرنے کی پاداشت پر پاکستان کو دولخت کرنے کا اعلان کیا تھا پر ہی غور و فکر کر لینا چاہئیے کیونکہ بھارت ، پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے بعد اب کشمیر سے نکلنے والے دریاﺅں پر بے شمار بند باندھ کر پاکستانی کی زرعی اقتصادی قوت کو مفلوج کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے لہذا، یوم قائداعظم مناتے ہوئے ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئیے کہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا جس کا مفہوم سمجھتے ہوئے ہمیں بھی کشمیر پر بے معنی لچک کا مظاہرہ کرنے کے بجائے کشمیروں کے حق خودارادیت پر مضبوطی سے گامزن ہونے کی ضرورت ہے اور قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا اِس سے بہترکوئی اور طریقہ نہیں ہو سکتا ۔
#Pakistan #Islam
#Pakistan #Muslims #Ideology #Secterianism
..............
اسلام اور نظریۂ پاکستان‘ قائد اعظم ؒ کے فرمودات کی روشنی میں: https://flip.it/Yp8jwI
- 84pc of Pakistani Muslims want Sharia, says PEW surve: https://www.thenews.com.pk/archive/print/630230-84pc-of-pakistani-muslims-want-sharia,-says-pew-survey
- The World’s Muslims: Religion, Politics and Society: https://www.pewforum.org/2013/04/30/the-worlds-muslims-religion-politics-society-overview/