پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے، تمام پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ 11 مئی کو اسٹیٹس کو کی سیاست کرنے والوں کو رد کردیں، تبدیلی کیلئے تحریک انصاف کے امیداروں کو ووٹ اور ہمیں ملک کیلئے ایک موقع دیں۔ شوکت خانم اسپتال لاہور میں زیر علاج تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نیا پاکستان بنانے سے پہلے نہیں مروں گا، پوری قوم کی دعاوٴں پر ان کا شکر گزار ہوں، ہر مکتبہ فکر کے افراد نے میرے لئے دعا کی جس پر ان کا مشکور ہوں، عوام سے دل کی باتیں کرنا چاہتا ہوں، 17 سال پہلے سیاست میں قدم رکھا،میری عیسائی بیوی کو یہودی بنادیا گیا، میرا گھر ٹوٹا، بچے چلے گئے، میں نے سوچا ان 2 پارٹیوں کے ساتھ چلنا ہے، تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں، تبدیلی صرف سیاست کے ذریعے آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ ہم سے غلطیاں ہوئیں، ملک میں تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ اور ملک کیلئے ایک موقع دیں، اللہ کے سوا کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا، پرسوں کیا ہوگا اللہ جانتا ہے میں نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 5 سال میں ملک میں بلدیاتی نظام نہیں آنے دیا، بجلی نہیں بنائی، جنہوں نے 5 سال میں کچھ نہیں کیا وہ چھٹے سال کیا کریں گے، ملک پیچھے چلا گیا، حکمرانوں کے حالات اچھے ہوگئے، تمام پاکستانیوں سے مسلمانوں، ہندووٴں، عیسائیوں اور تمام قومیتوں و مذہبوں سے تعلق رکھنے والوں سے کہتا ہوں کہ اسٹیٹس کو کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جو امن چاہئے خیبرپختونخوا اور فاٹا کو وہ امن دیں گے، سرداروں کو چھوڑ کر ایسے لوگوں کو ووٹ دیں جو آپ تک پیسا پہنچائے، بلوچستان کے پشتون علاقوں میں دین کے نام پر سیاست ہوتی رہی ہے، کتنی دیر سندھ میں لوگ بھٹو کے نام پر بکیں گے، جن جماعتوں کے مسلح گروپس ہیں وہ کبھی بھی امن قائم نہیں کرسکتے، کراچی کے لوگ مجھے بتائیں کہ کیا وہ اپنی تقدیر بدلنے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو تبدیلی ہمارے سامنے کھڑی ہے عوام نے اسے جانے نہیں دیا، خوشی ہے کہ جس طرح کا پاکستان ہونا چاہئے آج لوگ اس کیلئے کھڑے ہوگئے ہیں، تحریک انصاف نے آپ کو ایک متبادل قیادت دی ہے، گارنٹی دیتا ہوں پی ٹی آئی کا ہر نمائندہ تبدیلی لائے گا جو ہمارے منشور سے ہٹے گا وہ پی ٹی آئی میں نہیں رہے گا، تمام لوگ فیصلہ کرچکے ہیں بس یہ ہی کہنا ہے کہ 11 مئی کو خود بھی نکلیں اور لوگوں کو بھی نکالیں۔ عمران خان نے جلسے کے شرکاء سے عہد لیا کہ وہ مل کر 11 مئی کو ایک نئے پاکستان کیلئے نکلیں گے۔
Bedridden Imran makes final appeal to voters
Pakistan Tehrik-i-Insaf (PTI) chief Imran Khan has made a video-relayed appeal to the voters from his hospital bed calling upon them to vote for change on the May 11 polls.
The PTI chief called upon the people of Pakistan to vote for their future and their childrens future in the upcoming elections.
He urged the voters to bring about a new Pakistan through the power of the ballot box.
Addressing the people of Pakistan, province by province, he urged them to shun politics of the old and take Pakistan towards a new direction.
Speaking to the people Sindh, he asked them how long would they be giving votes and sacrifices on the Bhutto name. He said that due to this approach, the rural areas of Sindh are one of the most least developed parts of Pakistan.
When addressing the people of Karachi he said that they should come out and vote on May 11 for a new path.
“Parties with militant wings and involvment in extortion can never end extortion and terrorism in the city,” the PTI chief said.
When speaking of Balochistn he said that the oppressed people of the province must come out the jungle that the local sardars have put them in.
“Vote for the party that will make a new Pakistan,” Imran Khan said.
“The people of Khyber-Pakhtunkhawa and Fata have made their decision,” he said, adding that “come out and vote to bring peace and stability to the region.”
Around 25,000 supporters of Imran Khan gathered in Islamabad late Thursday, enthusiastically waiting for the ex-cricketer to address them by video link from hospital, AFP reported.