اليکشن تو معلوم نہيں کب ہوں گے؟ اس سال، اگلے سال يا پھر 2014ميں؟مگر سياسي جماعتوں نے اپنا ہوم ورک شروع کر ديا ہے? حکمران اتحاد پارليمنٹ ميں نشستوں کي بندر بانٹ کا فارمولا طے کر رہا ہے? سنا ہے مسلم ليگ (ن) اپنے اميدواروں کي چھان پھٹک کر رہي ہے جبکہ تحريک انصاف اپنے جماعتي انتخابات کے ساتھ مستقبل کي پاليسيوں کي تشکيل ميں مصروف ہے? ماہرين کي کميٹياں ملکي مسائل کا حل تلاش کر رہي ہيں? خارجہ پاليسي کے خد و خال کيا ہوں گے؟ توانائي کے سنگين بحران اور مہنگائي و بے روزگاري پر کيسے قابو پايا جا سکتا ہے؟ تعليم و صحت کے شعبوں ميں کس قسم کي اصلاحات ازبس ضروري ہيں؟ صنعتي اور کھيت مزدور کے حقوق و فرائض ميں توازن پيدا کرنے کي تدبيريں اور موجودہ اقتصادي جمود اور معاشي زوال کا خاتمہ کيونکر ممکن ہے؟ وغيرہ وغيرہ? عمران خان تحريک انصاف کي توانائي پاليسي اور اکنامک پلان کا اعلان کر چکے ہيں? سياست کي گرم بازاري اور روزمرہ نوعيت کے موضوعات پر سطحي بحث مباحثے کي وجہ سے ملک کي ايک مقبول جماعت کي توانائي و اقتصادي پاليسي پر سنجيدہ نوعيت کي نقد و جرح نہيں ہوئي جو الميہ ہے تاہم تحريک انصاف کے دو زرعي و اقتصادي ماہرين جہانگير ترين اور اسد عمر شہر شہر جا کر دانشوروں اور قلمکاروں کو تحريک انصاف کے اقتصادي و معاشي ايجنڈے کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کر رہے ہيں جو کسي سياسي جماعت کي طرف سے خوشگوار اور منفرد پيش رفت ہے? اس نوعيت کي ايک نشست کا اہتمام لاہور ميں تحريک انصاف کے سيکرٹري اطلاعات شفقت محمود نے طلعت نقوي اور ثانيہ ساجد کے ساتھ مل کر کيا? اردو پريس کو پہلي بار شفقت کا احساس ہوا اور يہ تاثر دور کہ عمران خان کي طرح ان کي ميڈيا ٹيم بھي بالعموم لئے ديئے رہتي ہے? بے بنياد ، لا تعلق اور اپنے آپ ميں مگن? تحريک انصاف ميں اب ہر شعبے کے تجربہ کار اور سرد گرم چشيدہ ماہرين موجود ہيں? خارجہ امور ميں خورشيد محمود قصوري، شاہ محمود قريشي، سردار آصف احمد علي، زراعت ميں جہانگير ترين اور اسحاق خاکواني، اقتصادي و معاشي شعبے ميں اسد عمر اور ديگر جبکہ سياست کے مرد ميدان مخدوم جاويد ہاشمي جو بيس سے ساٹھ سال تک کي عمر کے خورد و کلاں کے آئيڈيل اور ہيرو ہيں? ابھي تو ميں جوان ہوں کي جيتي جاگتي تصوير? اس لئے لوگ اب عمران خان کے ساتھيوں کو بھي سنجيدگي سے لينے لگے ہيں اور جہانگير ترين و اسد عمر کے ساتھ بحث و مباحثے ميں سب کو مزا آيا? دونوں نے پہلے تو اعداد و شمار کي مدد سے بتايا کہ اس وقت ملک کو معيشت، توانائي، محصولات، تعليم، صحت، سرمايہ کاري اور بجٹ خسارے کے شعبے ميں کس قدر سنگين مسائل و مشکلات کا سامنا ہے اور سٹيٹس کو کي علمبردار سياسي و انتظامي مشينري کو احساس تک نہيں کہ خط غربت سے نيچے زندگي بسر کرنے والوں کي تعداد ميں اضافے، بڑھتي ہوئي مہنگائي و بے روزگاري اور حکومتي قرضوں کي وجہ سے تعليم، صحت اور سرمايہ کاري کے لئے وسائل ميں کمي کي بنا پر کس تباہ کن انجام کي طرف بڑھ رہا ہے پھر انہوں نے برسراقتدار آ کر ہر شعبے ميں دور رس، نتيجہ خيز اور موثر اصلاحات کا ذکر کيا جن سے شرح نمو ميں اضافہ ہو گا? تين سے چھ فيصد ، افراط زر بارہ فيصد سے سات فيصد پر لائي جائے گي اور عوامي ترقي و خوشحالي کے منصوبوں پر اخراجات کي شرح موجودہ اعشاريہ نو فيصد سے بڑھا کر چار اعشاريہ چھ فيصد تک پہنچا دي جائے گي? احتساب کا ايسا موثر نظام کہ نہ تو کارٹيل وجود ميں آ سکيں اور نہ قومي وسائل ميں لوٹ مار کا امکان باقي رہے? صوابديدي فنڈز، اختيارات اور الاٹمنٹوں کا مکمل خاتمہ اور ارکان اسمبلي کو قانون سازي تک محدود کر کے ترقياتي فنڈز بلدياتي اداروں کے حوالے ہوا? تعليم، صحت اور ترقياتي منصوبوں پر خرچ کريں اور عوام کو جوابدہ ہوں? تعليم اور صحت کے ادارے تحصيل اور ضلع کي سطح پر خود کار نظام کے تحت کام کريں گے اور انہيں سيکرٹري ، وزير اور وزير اعلي? کے احکامات کا انتظار نہيں کرنا پڑے گا? نظام تعليم يکساں اور ضلع، تحصيل، گاؤں کي سطح پر مستند ڈاکٹروں کے علاوہ جديد طبي آلات سے آراستہ صحت مراکز کا قيام، غربت اعلي? تعليم کي راہ ميں رکاوٹ نہ ہو گي اور دو سال ميں بيس لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر روزگار فراہم کيا جائے گا? محصولات کے حجم ميں اضافے اور قومي وسائل کي ترقي کے لئے مختلف اقدامات کا ذکر ہوا اور ديہي دانش سے فائدہ اٹھانے کا دعوي? کيا گيا? يوتھ عمران خان کا سرمايہ تو ہے مگر اب تحريک انصاف کے معاشي ماہرين نے اسے معدنيات، درياؤں، زرعي رقبے و پيداوار اور سونے کي طرح ملکي معيشت کے لئے بطور سرمايہ (کيپٹل) استعمال کرنيکا منصوبہ بنايا ہے? جاپان اور چين کي روشن مثاليں ان کے سامنے ہيں جوش جذبے سے سرشار توانائي سے بھرپور نوجوان قومي معيشت کي زندگي ميں خون کي طرح دوڑے تو صديوں کا سفر برسوں ميں طے ہو گا اور ناکامي کا خوف اميد، ايقان اور کامراني ميں بدل جائے گا? جہانگير ترين اور اسد عمر يہ تاثر دينے ميں کامياب رہے کہ تحريک انصاف کو نہ صرف ملکي مسائل کا علم، عوامي جذبات و احساسات کا فہم، سياسي و انتظامي پيچيدگيوں کا ادراک اور عالمي و علاقائي سطح پر ٹھوس تبديليوں کا شعور ہے بلکہ وہ ماضي کي غلط قومي پاليسيوں کے نتائج سے بھي آگاہ ہے اور تحريک انصاف کي اہليت و صلاحيت، معاشي ويژن کے بارے ميں عوامي تحفظات سے لا علم نہيں اس لئے تبادلہ خيال کي ضرورت محسوس کي جا رہي ہے? نوجوانوں کے جوش و جذبے سے ياد آيا کہ خورشيد قصوري کے جلسے، بعض افطار پارٹيوں اور جمشيد اقبال چيمہ کي عيد ملن پارٹي ميں تحريک انصاف کے کارکنوں بالخصوص جذبہ و جنون سے سرشار يوتھ نے بے صبري اور نديدے پن سے وافر کھانے پر ہلہ بولا جو عمران خان کے لئے لمحہ فکريہ ہے يہ محض بھوک کا شاخسانہ نہيں سياسي و اخلاقي تربيت کا فقدان ہے اور اقتدار کے دنوں ميں يہ چھينا جھپٹي برسوں کے کئے کرائے پر پاني پھير دے گي اس لئے ابھي سے سونامي کي بے قابو لہروں پر قابو پانے کي تدبير سٹڈي سرکلز اور تربيت گاہوں ميں خصوصي نشستوں کے ذريعے کي جائے ورنہ ساري منصوبہ بندي خس و خاشاک ميں بہہ جائے گي? بھٹو کا عوامي انقلاب اپنے ہي بے قابو ہجوم کے ہاتھوں بدنام اور ناکام ہوا اور تاريخ کا يہ سبق کسي کو فراموش نہيں کرنا چاہئے
|
Pages
- Home
- FrontPage
- FB
- Delusions
- Save Pakistan
- نظریہ پاکستان
- Electoral Reforms
- ووٹ کی شرعی حیثیت
- Kashmir
- Importance of Pakistan
- Love Pakistan
- Ideology of Pakistan نظریہ پاکستان
- Our Dilemma & Options
- Pak-Pedia
- One God
- Why Religion?
- Why Islam?
- Peace Forum
- Anti Islam FAQs
- Democracy, Shari'a & Khlafah
- Free eBooks
- Faith Forum
- خلافت
- Corruption
- Role of Ulema in Quran
- Reconstruction of Religious Thought
- Tolerance
- Altaf Qamar
- صرف مسلمان Muslim Only
- Free Books
- Islam & Pakistan
- Special Picks
- سلام انڈکس
Featured Post
FrontPage صفحہ اول
Salaam Pakistan is one of projects of "SalaamOne Network" , to provide information and intellectual resource with a view to...
عمران خان کا معاشي ويژن اور نوجوان :Economic vision of imran Khan & Youth
-
مولوي نہيں ملے گا...صبح بخير…ڈاکٹر صفدر محمود قرارداد مقاصد بھي زير عتاب آگئي ہے جسے اکثر ماہرين آئين محض غير مضر اور سجاوٹي ...
-
While some prefer to emphasise the economic independence within secular Pakistan, others dream of theocracy like Iran. They try to su...
-
شیعہ سنی اختلاف کاامکانی حل بقائمی ہوش وحواس یہ دعویٰ نہیں کیا جا سکتا کہ میرے پاس ایک ایسے مسئلے کاکوئی حل موجود ہے جسے صدیوں سے...
-
WebpageTranslator With a PPP coalition with the dying and discredited PML-Q now almost ready for a takeoff, the brilliance, or some say ...
-
WebpageTranslator Premise: The Quaid-i-Azam Muhammad Ali Jinnah during his first address to the Constituent Assembly of Pakistan on 11th...
-
And Pushtun/Pathan History THERE could hardly be a more appropriate time for Dr Sana Haroon’s Frontier of Faith to hit the bookstores. Subt...
-
دو قومی نظریہ (انگریزی: Two Nation Theory) بر صغیر کے مسلمانوں کےہندوؤں سے علاحدہ تشخص کا نظریہ ہے۔ Read...