Posts

Showing posts from April, 2018

قرآن کا تعارف قرآن سے Quran introduced by Quran

Image
قرآن کا بہترین تعارف قرآن خود کراتا ہے :
قرآن کے متعلق الله نے واضح  کر دیا کہ : Quran Introduces Quran [Keep reading .......]  قرآن مجید رب العالمین کا نازل کردہ کلام حق ہے (آل عمران 3:60)قرآن سے ملنے والا علم وہ حق ہے جس کے مقابلے میں ظن و گمان کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ (النجم 53:28)قرآن مجید کلام الٰہی ہے اور اس کے کلام الٰہی ہونے میں کوئی شک نہیں۔ یہ اللہ سے ڈرنے والوں کے لیے ہدایت ہے۔ (البقرہ 2:2)اس کلام کو اللہ نے نازل کیا ہے اور وہی اس کی حفاظت کرے گا۔(الحجر15:9)قرآن ایسا کلام ہے جس میں کوئی ٹیڑھ نہیں جو بالکل سیدھی بات کرنے والا کلام ہے (الکہف 18:1,2)قرآن کو واضح عربی کتاب کہا گیا کہ لوگ سمجھ سکیں (یوسف18:1,2)۔ باطل نہ اس کلام کے آگے سے آ سکتا ہے نہ پیچھے سے۔ (الفصلت 41:42)یہ کتاب میزان ہے۔ یعنی وہ ترازو ہے جس میں رکھ کر ہر دوسری چیز کی قدر وقیمت طے کی جائے گی۔ (الشوریٰ42:17)یہ کتاب فرقان یعنی وہ کسوٹی ہے جو کھرے اور کھوٹے کا فیصلہ کرتی ہے۔(الفرقان 25:1) تمام سلسلہ وحی پر مہیمن یعنی نگران ہے۔ (المائدہ5:48)قرآن کریم  لوگوں کے اختلافات کا فیصلہ کرنے کے لیے اتاری گئی ہے۔ (البقرہ2:213)ی…

" صدق اور امین" قرآن و سنت ، اور آئین پاکستان

Image
اسلامی جمہوریہ پاکستان کےآئین کے مطابق کوئی  بددیانت شخص جو "صادق اور امین" نہیں پارلیمنٹ کا ممبر بننے کا اہل نہیں- یہ شق اسلامی تعلیمات اور قران  کے عیین مطابق ہے- آئین پاکستان کے مطابق کوئی قانون قرآن و سنت کے برخلاف نہیں بنایا جا سکتا- اب جبکہ سپریم کورٹ نے کچھ طاقتور سیاست دانوں کو اس بنیاد اہل قرار دیا ہے تو مخصوص طریقہ سے سرکاری علماء، نام نہاد دانشوروں اورصحافیوں کے زریعہ سے  میڈیا میں ایک کمپین چلایا جا رہا ہے، جس کا بیانیہ ہے کہ: بیانیہ :" صدق اور امین" کی خصوصیات صرف رسول اللہ ﷺ کی ذات تک محدود تھیں، کوئی شخص رسول اللہﷺ کی طرح  نہیں سکتا ،" صادق اور امین" صرف رسول اللہ ﷺ کی شان ہے…عام مسلمان اور سیاست دان کیسے رسول اللہ کا مقابلہ کر سکتا ہے ... وغیرہ وغیرہ.. لہٰذا اس شق کو آئین پاکستان سے نکال دیا جائے!" معلوم ہوا ہے کہ جلد ہی ایک آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، جس کوتمام سیاسی پارٹیاں  اکثریت سے منظور کر لیں گی، کیونکہ اشرافیہ کی اکثریت بد دیانت خائین لوگوں پر مشتمل ہے- یہ ایک قبیح اور دھوکہ پر مبنی بیانیہ اور کوشش ہے جو قرآن و سنت پر عمل در…

صرف مسلمان Muslim Only

Image
مسلمانوں میں فرقہ واریت کی لعنت کو اگرفوری طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا ، توابتدا میں قرآن کے حکم کے مطابق  صرف ایک درست عمل کی شروعات سے شدت اور منفی رجحانات کو کم کرکہ فرقہ واریت کے خاتمہ کے سفر کا آغاز کے آجاسکتا ہے:
هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِن قَبْلُ وَفِي هَـٰذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ ۚ  (سورة الحج22:78)
اللہ نے پہلے بھی تمہارا نام "مسلم" رکھا تھا اور اِس (قرآن) میں بھی (تمہارا یہی نام ہے) تاکہ رسول تم پر گواہ ہو اور تم لوگوں پر گواہ . (سورة الحج22:78)


1.ہرایک فقہ اور فرقہ کا دعوی ہے کہ وہ قرآن و سنت پر پر عمل پیرا ہیں، جس کو دوسرے قبول نہیں کرتے اور وہ خود دعوی دار ہیں کہ وہ حق پرہیں- ہم سب کو معلوم ہے کہ مسلمان کے علاوہ  تمام لیبل اور مذہبی القاب و نام بعد کے زمانہ کی ایجادات ہیں- تو ایک متفقہ نام "مسلمان" پر جو قرآن و سنت و حدیث اور تاریخ سے مسلسل پر ثابت ہے اور اور اب بھی ہماری اصل پہچان ہے، اس نام "مسلمان"  کو مکمل اصل حالت میں بحال کر دیں-
2. تمام مسلمان اپنے اپنے موجودہ فقہ و نظریات پ…