Featured Post

FrontPage صفحہ اول

Salaam Pakistan  is one of projects of  "SalaamOne Network" , to provide information and intellectual resource with a view to...

Muslim world: Economy, Corruption, Morality

.

پستي کا کوئي حد سے گزرنا ديکھے...معيشت کي جھلکياں…ڈاکٹرشاہد حسن صديقي
مسلمان ملکوں کي مجموعي آبادي کرہ? ارض کي کل آبادي کا تقريباً 23فيصد ہے جبکہ دنيا کے رقبے ميں اسلامي دنيا کا حصہ بھي تقريباً اتنا ہي ہے? اسلامي ممالک 2011ء ميں بيروني قرضوں کے تقريباً 1683/ارب ڈالر کے مقروض تھے جبکہ مسلمانوں کي اس سے کئي گنا زيادہ رقوم کے ڈپازٹس صرف مغربي ممالک ميں بينکوں اور مالياتي اداروں ميں جمع ہيں? مسلمانوں کي خطير رقوم ”ٹيکسوں کي جنت آف شور کمپنيز“ ميں بھي جمع ہيں جہاں دنيا بھر کے مالدار افراد کے 32 ہزار ارب ڈالر کي رقوم جمع ہيں? يہ بات روز روشن کي طرح عياں ہے کہ مسلمانوں کي دولت کا ايک حصہ مغربي ممالک نے براہ راست يا عالمي مالياتي اداروں کے ذريعے مسلمان ملکوں کو بطور قرض مہيا کرکے ان کي معيشت کو اپنا دست نگر اور ان کي پاليسيوں کو اپنا اسير بنا ليا ہے? اندازہ ہے کہ صرف مشرق وسطي? کے مالدار شہريوں کے پاس3500/ارب ڈالر کے اثاثے ہيں جن کا خاصہ بڑا حصہ مغربي ممالک ميں ہے? مارچ 2012ء ميں پاکستان کے بيروني قرضوں و ذمہ داريوں کا حجم 60.28/ارب ڈالر تھا جبکہ ملک ميں رہائش پذير اور سمندر پار پاکستانيوں کے مغرب ميں رکھے ہوئے سيال اثاثوں کا حجم تقريباً 400/ارب ڈالر ہے? اسلامي ممالک کے متعلق چند مزيد حقائق اور اعداد و شمار نذر قارئين ہيں?
(1) دنيا کي آبادي ميں تقريباً 23 فيصد اور توانائي و قدرتي وسائل ميں تقريباً 50 فيصد حصہ ہونے کے باوجود عالمي جي ڈي پي ميں او آئي سي کے 57 مسلمان ملکوں کا حصہ صرف8.1 فيصد ہے? جاپان کي آبادي پاکستان سے کم ہے مگر جاپان کي جي ڈي پي جہاں قدرتي وسائل بھي نہيں ہيں، 57 اسلامي ملکوں کي مجموعي جي ڈي پي سے زيادہ ہے? فرق ٹيکنالوجي اور محنت کي لگن کا ہے?(2) اسلامي ملکوں ميں مالياتي کرپشن ناسور کي طرح پھيلا ہوا ہے? ٹرانسپيرنسي انٹرنيشنل کي2011ء کي رپورٹ کے مطابق دنيا کے22 شفاف ترين ملکوں ميں کوئي مسلمان ملک شامل نہيں ہے جبکہ22 بدعنوان ترين ملکوں ميں11 مسلمان ملک سے شامل ہيں?(3) اسلامي دنيا کے 10 شفاف ممالک ميں نسبتاً کم آبادي والے مگر تيل کي دولت سے مالا مال خليج کے ممالک بھي شامل ہيں? 5 شفاف ترين مسلمان ملکوں کي مجموعي آبادي کرہ? ارض کي مجموعي آبادي کے ايک فيصد سے بھي کم ہے?(4) آبادي کے لحاظ سے 5بڑے اسلامي ملکوں ميں کرپشن بہت زيادہ ہے? 182 ممالک کي فہرست ميں نائجيريا کا نمبر 143 ہے يعني ان 5ملکوں ميں يہ سب سے بدعنوان ملک ہے? اس کے بعد پاکستان 134، بنگلہ ديش 120، مصر112 اور انڈونيشيا 100 ويں نمبر پر آتے ہيں? ان 5مسلمان ملکوں کي مجموعي آبادي دنيا کے57 مسلمان ملکوں کي مجموعي آبادي کا 52 فيصد ہے? يہ پانچوں ممالک انساني وسائل کي ترقي کے لحاظ سے بہت پيچھے ہيں?(5) دنيا کے صرف دو مسلمان ملکوں يعني قطر اور متحدہ عرب امارات ميں کرپشن اسرائيل سے کم ہے? ان دونوں ممالک کي مجموعي آبادي صرف72لاکھ ہے? 55 اسلامي ملکوں بشمول کويت، بحرين، اردن، سعودي عرب، ملائيشيا اور ترکي جيسے ملکوں ميں کرپشن اسرائيل سے زيادہ ہے? انڈونيشيا، مصر، بنگلہ ديش، ايران، نائجيريا اور پاکستان جيسے ملکوں ميں کرپشن بھارت سے زيادہ ہے?(6) بيشتر اسلامي ملکوں کے پاليسياں بنانے والے اور ان پاليسيوں پر اثرانداز ہونے والے طاقتور طبقے دين اسلام کي محدود تعبير سے تو متفق ہيں مگر عملاً اسلام کي جامعيت کے مخالف ہيں کيونکہ اس سے ان کے مفادات پر ضرب پڑتي ہے? ان ممالک کے عوام اسلامي نظام کے نفاذ کے تو حامي ہيں مگر ماديت پرستي سے مغلوب ايک عام آدمي يہ چاہتا ہے کہ حرام طريقوں سے روزي کمانے اور کرپشن ميں ملوث ہونے کے اس کے اعمال سے چشم پوشي کي جاتي رہے?
پاکستان کي معيشت اور سلامتي کو خوفناک چيلنجوں کا سامنا ہے? امريکہ نے پاکستان پر 2004ء سے اب تک 321 ڈرون حملے کئے ہيں جن ميں سے312 موجودہ حکومت اور فوجي قيادت کے دور ميں ہوئے ہيں? يہ قيادتيں امريکي دباؤ پر شمالي وزيرستان ميں فوجي آپريشن کرنے کا فيصلہ اصولي طور پر کرچکي ہيں? موجودہ حالات ميں اس کے نتائج کا سوچ کر روح بھي کانپ جاتي ہے? ہم سمجھتے ہيں کہ جب شمالي وزيرستان ميں آپريشن کرکے پاکستان بري طرح پھنس جائے گا تو امريکہ ڈرون حملے روک دے گا کيونکہ وہ افواج پاکستان سے لڑنے والوں کو مزيد کمزور نہيں کرنا چاہے گا? حکومت اور قوم کو اب دہشت گردي کي جنگ يا پاکستان ميں سے ايک کا انتخاب کرنا ہوگا?
Visit: http://freebookpark.blogspot.com