SCARCELY has a party been more disappointed with success. For the past 17 years, Imran Khan’s Pakistan Tehreek-i-Insaf lingered in the political wilderness, only ever winning a single seat. Writes Omar Warraich.
Now, the party has secured the second highest number of votes in the country. It will run a province, winning the highest number of seats there since the MMA’s vow to “revive fear of God”. It has seats in three provincial capitals and the federal capital. And it is the second most popular party in the two largest cities and the most populous province.
But instead of celebrating a modest triumph, Khan’s supporters have responded with paroxysms of sorrow and rage. Some can hardly believe they lost, and are quietly trying to swallow the indignity of defeat. Others don’t believe they lost, and are angrily denouncing the results as somehow less credible than Gen Zia’s 98.5pc referendum win.
In the tradition of Pakistani cricket captains, Khan promised them victory. And much like after a match that saw a few promising moments but ended in a crushing loss, many fans won’t accept an explanation that doesn’t maintain the outcome was fixed.
For over two years, Khan insisted he would be Pakistan’s next prime minister. The analogy of a flood, drowning opponents as it swept in, was quickly deemed inadequate. This was going to be a “tsunami”, he famously declared, with its violent waves destroying a despised political system.
The extravagant claims made some tactical sense. During an election campaign, no party says it will lose. To lure voters, Khan had to persuade them he was capable of winning. They wouldn’t have been tempted by expectations of third place, and five more years in purana Pakistan.
The mistake the PTI leadership made was that of a foolish army: it believed its own propaganda. On television, Khan advanced the complacent view that PTI would be swept to power by a wave of new young voters. No supportive data was furnished. Neither the media, nor Khan’s team, scrutinised the claim of a monolithic youth vote. In reality, young voters were divided.
In Lala Musa, for example, Qamar Zaman Kaira’s corner meetings featured a curious throwback to the 1970s, with teenagers chanting pro-PPP slogans in Punjabi. As polls now show, the bulk of Punjab’s youth voted for PML-N.
The PTI only gave polls convenient attention. When surveys of public opinion revealed them to be the most popular party, as they were for some months between end 2011 and early 2012, they breathlessly publicised the results. When the same polls showed them haemorrhaging support, it denounced them. The pollsters, they said, were in the pay of their N rivals and shouldn’t be taken seriously.
By contrast, N paid close attention to polling data. In Lahore, they surveyed key seats, and knew beforehand they would lose NA-126. In other constituencies, local MNAs commissioned their own polls, and then tried to overturn any negative perceptions.
There was also overdependence on the media. In PTI’s obscure years, Khan’s many television appearances yielded publicity disproportionate to his political clout. The exposure was crucial to the party’s recent growth. But when it came to a national campaign, airtime was a deceptive means of measuring popular support.
The media, keen for a competitive race, wasn’t going to spend six weeks talking about Nawaz Sharif cruising to power for a third time. With barely any campaigning in the three smaller provinces, television screens lent the illusion of a close race, with split screens showing Khan tirelessly gathering momentum with up to seven events a day in Punjab, while Sharif could only manage one or two there.
Jalsas and television ads, as the campaign showed, have a limited effect. Throughout South Asia, colourful rallies are key events. But they are only good at motivating an existing voter base. The sight of a leader rousing the party faithful might sway reluctant supporters. But rallies are a poor means of measuring support, or persuading new voters of a party’s worth.
A large rally in a city, where perhaps 50,000 people turn up, only represents a fraction of the total vote where each constituency has up to 400,000 registered voters. Khan’s aides, who tend to view their leader with unquestioning awe, would delight in assuring him that each successful jalsa represented a seat in the bag.
Television ads were good for news channels, some of which were able to pay off months of debts, but ultimately failed to shake the electorate.
All of the negative ad campaigns failed, from the PPP’s swipes at Shahbaz Sharif to PML-N’s dig at Khan’s alliance with Sheikh Rasheed.
Local efforts mattered more, where parties combined the clout of a viable candidate with a strong party ticket.
In Punjab, even strong PPP candidates collapsed under the oppressive weight of their ticket. The PTI ticket helped, as many respectable second place votes show, but victory proved elusive for obscure candidates. The PTI’s Punjab winners have all served in parliament before, or are related to former parliamentarians.
But PTI’s biggest mistake was targeting the wrong kind of voter. In KP, it tapped feelings of anti-incumbency and war-weariness. But in Punjab, it focused too narrowly on the thrusting but numerically small urban middle classes. It missed out on the poor majority. While PTI talked about visas and patwaris, PML-N offered those who can’t afford to travel abroad or sell land a seductively simple idea.
Khan conjured a fanciful dream of a new country the Swiss would envy. Sharif proved more effective in offering voters a more plausible return to an old country, where the lights work, fans whir, and shops do a reliable trade.
جن لوگوںنے تحریک انصاف کے حق میں زیادہ نشستوں کی بات کی ، ان کو دو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ۔ ایک تو وہ لوگ جو مسلم لیگ ن کے مخالف بلکہ شدید مخالف ہیں۔ انہوں نے بغض معاویہ میں تحریک انصاف کا اٹھانے کی کوشش کی۔ ان میں بعض اینکرز بھی شامل ہیںاور کالم نگار بھی۔ دوسرے لوگ وہ ہیں جو تحریک انصاف یا اس کے قائد سے حسن ظن رکھتے ہیں اور اسے دوسروں سے بہتر جماعت قرار دیتے ہیں۔ ان میں سے ایک دو وہ بھی ہیںجو پچھلے پندرہ سولہ برس سے عمران خان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ ان کی رائے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے ،مگر بہرحال ایک رعایت ان کو یہ دینی ہوگی کہ عمران خان ہمیشہ سے ایک لوزر کی حیثیت رکھتا تھا۔ ایسا لیڈر جس کے جتینے کے امکانات بہت کم بلکہ صفر تھے۔ دو سال پہلے ہی وہ ابھر کر سامنے اآیا۔ مفادات ہمیشہ حکمران جماعتوں سے پورے ہوتے ہیں۔ جو بندہ چودھریوں جیسے فراغ دل اور فراغ دست لوگوں کی مخالفت کرے، ان پر تنقید کرے، جنرل مشرف جیسے لکھ لٹ ڈکٹیٹر کے دور میںکوئی فائدہ نہ اٹھائے ، اس پر تنقید کرتا رہے۔ پنجاب حکومت کے پچھلے پانچ برسوں میں کوئی فائدہ نہ اٹھائے اور پنجاب حکومت پر برستا رہے اور سب سے بڑھ کر صدر زرداری کی زرومال کی برسات میں استقامت سے کھڑا رہے اور ان کے خلاف سخت ترین کالم لکھتا رہے ، اس پر مالی مفادات کا الزام لگانا تو زیادتی بلکہ جرم کے مترادف ہے ۔ البتہ یہ الگ بحث ہے کہ کالم نگار کو کسی جماعت کی حمایت میں اس حد تک جانا چاہیے یا نہیں۔ اس پر مختلف اآرا ہوسکتی ہیں۔ تحریک انصاف کے بارے میں تیسری رائے ان لوگوں کی تھی، جنہیں عمران خان کی حیران کن مہم نے متاثر کیا۔ جنہیںلگتا تھا کہ مختلف وجوہات کی بنا پر تحریک انصاف بعض حلقوںسے سرپرائز دے گی۔
اس حوالے سے بھی دو باتیں یاد رکھنی ہوں گی۔ پہلی یہ کہ ان لوگوں نے خیبر پختون خواہ میں تحریک انصاف کے پہلے نمبر پر رہنے کی پیش گوئی بھی کی تھی،جب ن لیگ کے حامی اور آج بغلیں بجانے والے یہ کہہ رہے تھے کہ وہاںتحریک انصاف ناکام ہوگی۔ میرے جیسے لوگوں کی خیبر پختون خوا کے حوالے سے کی گئی پیش گوئی تو کامیاب رہی، پنجاب میں البتہ اندازہ غلط نکلا۔
دوسری بات یہ کہ کسی نے یہ نہیںکہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی جگہ تحریک انصاف جیت جائے گی۔ میرے خیال مین کسی بھی سنجیدہ اآزاد تجزیہ کار نے یہ بات نہیں کی۔ ہر کوئی کہتا تھا کہ مسلم لیگ ن اکثریت لے گی، مرکز میں حکومت بھی بنا لے گی، ۔البتہ اندازہ تھا کہ نوے سو نشستوں کے لگ بھگ رہے گی۔ سلیم صآفی تحریک انصاف کا شدید مخالف رہا، فیصلہ کن مراحل پر بھی اس نے عمران کے خلاف کالم لکھے ،مگر الیکشن ٹرانسمیشن میں انہوںنے بھی جیو پر مسلم لیگ کی نشستیں اسی کے قریب کہیں۔ جبکہ تحریک انصآف ان کے خیال میں پچاس سے سو تک کہیں تک جا سکتی ہے۔ افتاب اقبال کے بار بار کہنے کے باوجود اس حوالے سے کوئی حتمی بات نہیںکر پائے وہ۔ تحریک انصآف کے حوالے سے سرپرائز کا عنصر تو تھا ہر ایک کے لئے۔ میں نے خود جو کالم لکھے ،اس میں ایک لفظ مسلم لیگ ن کے خلاف نہیں لکھا۔ نہ ہی یہ کہا کہ وہ ہار جائے گی۔ ہر ایک اسے سو نشستیں دے رہا تھا۔ میرے خیال میں تحریک انصاف پچیس تیس سے چالیس تک نشستیں لے سکتی ہے۔ اگر بڑی لہر چلی تو پچاس۔الیکشن والے دن ہمارے دفتر میں بحث جاری تھی کہ ٹرن اآئوٹ اچھا ہوا ہے تو تحریک انصاف سوئپ کرے گی،کسی نے ساٹھ نشستیں کا کہا تو مین نے اس کی تردید کی کہ ساٹھ کہاںکہانسے لے گی، کہ عملی طور پر یہ ممکن نہیں تھا۔ ہاںہمیں یہ امید تھی کہ لاہور میں تین نشستیں اسے مل جائیںگی، عمران والی، حامد خان اور شفقت محمود والی۔ ایک تو مل گئی، دوسری دونوں متنازع ہی رہیں۔ ایک اور فیکٹر الیکشن ڈے پر تحریک انصاف کے ناتجربہ کار پولنگ ایجنٹس کا بھی رہا۔ دیہی علاقوں میں بہت سے سٹیشنز پر ان کے ایجنٹ ہی نہیں پہنچے۔ جس کے نتیجے میںوہاں پر نتیجہ ان کے مخالفوں کے حق میںگیا۔ناتجربہ کاری کی قیمت تو ادا کرنی پڑتی ہے جو پیٹی آئی نے ادا کی۔ اپنی غلطیوں سےسبق سیکھا تو اآئندہ بہتر ہوگا ان کے لئے۔ مسلم لیگ ن نے جو سوئیپ کیا ہے، اس کی توقع کم لوگوںکو تھی۔ جوآج مسلم لیگ ن کی برتری پر خوش ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہمارے تجزیے درست تھے، ان کی بھی دو اقسام ہیں۔وہ لوگ جو کسی نہ کسی وجہ سے مسلم لیگ ن کے حامی تھے اور اسے پسند کرتے تھے یا جو تحریک انصاف یا عمراں خان کے کسی نہ کسی وجہ سے مخالف تھے۔ ان کا بس چلتا توعمران کی ضمانت ضبط کرا دیتے اور اس کی پارٹی کی ایک سیٹ بھی نہ جیتنے دیتے۔ اس لئے ان لوگوں کی الیکشن سے پہلے کی پیش گوئی کی کوئی اہمیت نہیں۔ ایسے ہی جیسے پاکستان کے میچ سے پہلے ہر کوئی کہتا ہے کہ پاکستان جیتے گا، کسی کا پاکستان کی ہار کے بارے میں پہلے سے کہنے کا جی ہی نہیں چاہتا۔ اگر ہار یقینی نظر آ رہی ہوتب بھی کہ کالی زبان کیونکی جائے، ایسے منفی الفاظ کیوںمنہ سے نکالے جائیں۔ یہی صورتحال سیاسی حمایت کی بھی ہوتی ہے۔ ہاں ان میں سے جن لوگوں نے یہ کہا کہ خیبر پختوںخواہ میں تحریک انصاف اے این پی وغیرہ کا صفایا کر دے گی، جماعت اسلامی دیر میں میدان مار لے گی، عمران خان اپنی تین نشستوں پر بھاری اکثریت سے جیت جائے گا، چودھیر نثار پنڈی والی سیٹہا رجائے گا یا انور چیمہ سرگودھا سے ہار جائے گا، جاوید ہاشمی ، شاہ محمود قریشی وغیرہ ملتان کی شہری نشستون سے کامیاب ہوجائیںگے۔ ایسی جامع پیش گوئیاںکرنے والے کی رائے قابل احترام ہے کہ یہ سب اپ سیٹ ہی تھے ۔ ملتان کی شہری نشستیں تحریک انصاف کو ملنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔ چودھری نثار کی ہار کا امکان تھا مگر بہرحال یہ خبر تھی، انور چیمہ کے ہارنے کاکسی کوخیال نہیں تھا۔ اور تو اور پیپلز پارٹی کی ایسی شکست کا کسی کو اندازہ نہیںتھا۔ لاہور میں ہرکوئی اور خود مسلم لیگ ن بھی یہی کہہ رہی تھی کہ ثمینہ گھرکی اپنی سیٹ جیت جائے گی، مگر کیا ہوا۔ سب جانتے ہیں۔ ثمینہ گھرکی تیسرے نمبر پر رہی۔ پیپلز پارٹی کا صفایا ہوگا۔
ایک اآخری پہلو یہ کہ میں دانستہ طور پر الیکشن میں دھاندلی کے موضوع کو نمایاں نہیں کرنا چاہتا کہ مشکل سے الیکشن ہوئے ہیں، ان کااعتماد برقرار رکھنا چاہیے، مگر فافن کی رپورٹ آپ لوگوںنے پڑھ لی ہوگی، بہت سے حلقوں سے سو فیصد سے بھی زیادہ ووٹ ڈالے گئے ، جن میںلیاقت پور ضلع رحیم یار خان کا حلقہ بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ فافن کا عملہ اور وسائل محدود ہیں ، وہ پورے پاکستان میںمانیٹر نہیں کر سکتے تھے۔ اگر کئے جاتے تو ممکن ہے کچھ اور بھی خبرین مل جاتیں۔ مجھے ابھی تک سمجھ نہں آئی کہ شیخ رشید اور عمران کا پنڈی والا حلقہ ساتھ ساتھ ہے، شیخ رشید والے میں تین چار گھنٹے بعد نتیجہ اورعمران والے میں اٹھارہ گھنٹے بعد۔ دلیل یہ دی گئی کہ ایک پریزائیڈنگ افسر گھر جا کر سو گئی۔ کوئی یہ بات مان سکتا ہے کہ سرکاری ملازم ہو اور ووٹوں کا بیگ گھر لے گئی کہ اسے نیند بہت آ رہی تھی۔ لاہور میں عمران کے حلقے پر عجب تماشا ہوا۔ سعد رفیق والا حلقہ توکمال ہوا کہ سولہ اٹھارہ گھنٹے بعد رزلٹ۔ دلیل بونگی کہ کمپوٹر بیٹھ گیا اور ہاتھ سے لکھنا پڑ رہا ہے۔ کمپہوٹر لاہور میں ان حلقوں میں کیوں نہ بیٹھے جہاںتحریک انصاف کمزور تھی، وہاںسے تو فٹا فٹ نتائج آئے۔ ہاتھ سے رزلٹ بنانے میں بھی کتنی دیر لگتی ہے؟ سوالات تو بہت سے ہیں، مگر دانستہ انہیں اٹھایا نہیںجا رہا
کہ الیکشن کا عمل معتبررہے کہ ملک دوبارہ کسی دھچکے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔