Posts

Showing posts from November, 2016

پاکستان آرمی ہائی کما نڈ مین میں تبد یلی Change of Higher Command in Pakistan Military

Image
کئی ہفتوں سے جاری قیاس آرائیوں و افواہوں کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے بالآخر چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے لیے دو سینئر آرمی افسران کا انتخاب کرلیا۔ صدر ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی تجویز پر لیفٹننٹ جنرل زبیر محمود حیات اور لیفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی، ترقی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف مقرر کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو فور اسٹار جنرلز کے رینک پر ترقی دے دی گئی ہے، جس کا اطلاق 28 نومبر بروز پیر سے ہوگا۔
تبصرہ:
یہ نامزدگیاں بظاھر غیر سیاسی ، میرٹ پر معلوم ہوتی ہیں- جرنل باجوہ کشمیر میں جی او سی اور  کور کے کمانڈر رہے، موجودہ حالات میں یہ ایک بہترین میریٹ پر اپائنٹمنٹ ہے-
جنرل زبیر حیات ، سٹریٹجک فورسز (ایٹمی اثاثہ جات ) کے کمانڈر رہے ،جو ،اب ان کے کمانڈ میں ہوں گے-
اس طرح دونوں جرنل پروفیشنل طور پر اپنے تجربہ کو ملک کے فایدہ میں استمعال کر سکیں گے -
مزید…

آپریشن ضرب عضب - اے راہ حق کے شھیدو Pakistan Army

Image
آپریشن ضرب عضب پاکستانی فوج کا جون، 2014 کو وزیرستان میں شروع کیا گيا عسکری آپریشن ہے۔ اس عسکری کارروائی کو ضرب عضب کا نام دیا گيا ہے- عضب کا مطلب ہے کاٹنا

عمران خان ، اسلام آباد لاک ڈاون سے یوم تشکراور سپریم کورٹ تک - پانامہ لیکس اپ ڈیٹ تجزیئے: Imran Khan -Lock Down toThanksgiving, Supreme Court - Panama Leaks Updates and Analysis

Image
پانامہ لیکس کیس پاکستان <<<تازہ ترین اپ ڈیٹ >>> Read latest updates on <<<<Panama Leaks Case >>>>>
نا اہل جھوٹے خائین سابق وزیر اعظم کا گمراہ کن جھوٹا بیانیہ کی حقیقت:
میاں نواز شریف سمیت مسلم لیگ نون پوری کوشش سے سادہ لوح عوام کے ذہنوں میں یہ تاثر ٹھونسنے کی کوشش کررہی ہے کہ میاں صاحب کے خلاف کوئی ثبوت نہ ملنے پر انہیں اقامہ کی بنیاد پر نااہل کر دیا گیا ہے‘ بھلا یہ بھی کوئی جرم ہے؟ اگر سچ سننے کی تاب رکھتے ہیں توجناب والا امارات کی جس ایف زیڈ ای کمپنی کا آپ اقامہ رکھتے ہیں جس کے آپ چیئر مین ہیں وہی لندن اورورجن آئی لینڈ میں آپ کی بارہ کمپنیوں کی اصلی ماں ہے اور یہی وہ ڈالروں کی مشین ہے جو پاکستان لندن اور پھر دنیا کے چھ دوسرے ممالک سے اکٹھے کئے جانے والے سرمائے کو اس کمپنی کے گودام میں جمع کرتی ہے ۔
میاں نواز شریف نے اجلاس کو بڑے فخر سے بتایا ''اﷲکا شکر ہے کہ مجھے پر پاکستان کاایک پیسہ لوٹنے کا الزام بھی ثابت نہیں ہو سکا مجھے جس الزام کے تحت نااہل کیا گیا وہ یہ ہے کہ دوران جلا وطنی متحدہ عرب امارات میں چند روزہ قیام کے بعد واپس بر…