Featured Post

FrontPage صفحہ اول

Salaam Pakistan  is one of projects of  "SalaamOne Network" , to provide information and intellectual resource with a view to...

Baluchistan- An Analysis: بلوچستان: پاکستانی قیادت کا مجرمانہ کردار اور امریکی کھیل

Recently, a resolution was passed in the US Congress to divide Pakistan and carve out an ‘independent Balochistan’. With this, an old neocon dream was revived. This time the so-called globalists and propagandists, masquerading as human right activists, are the cheerleaders. Against this backdrop, Colonel Ralph Peter’s map of the ‘New Middle East’ truncating, balkanising every country – Turkey, Saudi Arabia, Iran, Pakistan and Afghanistan – was reproduced. Despite the fact that it was scorned and reviled even at the time of its earlier exhibition.
Neo Con New Middle East Map
It seems that the neocons and influential globalists of America desperately want to initiate World War III. Former Secretary of State Henry Kissinger’s interview, If you can’t hear the drums of war, you must be deaf, with Alfred Heinz on November 27, 2011, is a clear expression of this desire.

The neocon-globalist geopolitical wish list – the rationale for the so-called ‘independent Balochistan’ – is as under:
§  Cripple Pakistan by separating Balochistan (46 percent of its territory with large mineral resources, besides the future global port of Gwadar).
§  Balkanised Pakistan forced to give up its nuclear arsenal.
§   Establish India’s hegemony over Pakistan.
§  Leftover US forces in Afghanistan and US controlled ‘new Balochistan’ to act as strategic central position for multi-regions.
§  US controlled Afghanistan-Balochistan to link the Central Asian energy oil and gas pipelines with Gwadar.
§   Delink Pakistan and Iran by carving out Balochistan and obviate the Iran-Pakistan energy/gas pipelines.
§  Establish US military presence in Balochistan for upcoming US-Israeli war against Iran.
§  Block Russia-Pak cooperation with Gazprom (Russian Gas Company) reaching Gwadar.
§  Balochistan and Kurdistan to be artificially created to have imperialist bases in the heartland of Islam.
§  ‘Independent Balochistan’ – a prelude for Kurdistan to break away from Turkey; separate Xinjiang and Tibet from China; Siberia from Russia; and separate Makkah and Madinah from Saudi Arabia.
§  US military presence in Gwadar to control the Gulf. To use the port as an alternative for USA’s 5th fleet based in Bahrain or another fleet if brought near the Gulf.
§  Use Gwadar as a military base for intervention in the Saudi Peninsula.
The rationale of these ill-intentioned pseudo thinkers is absolutely absurd. According to them, since the Pakistani elite is exploiting Balochistan, so it should be balkanised. Those who believe that Balochistan should not be a part of Pakistan are geopolitical imbeciles. Indeed, the propagandists making these claims are clueless about regional realities because:
§  Pakistan: It will fight a war, even a nuclear war of national survival to defend itself.
§  Iran: The Iranian Seistan is part of Balochistan, which the imperialists want to carve out. Therefore, Iran will fight a war in unison with Pakistan to defend Balochistan against the US threats.
§  Afghanistan: The Taliban are winning; the Americans are leaving. No Afghan – not even Karzai – will cede the Afghan territory to become ‘greater independent Balochistan’. Nor can landlocked Kabul take up fights with both Islamabad and Tehran.
§  Turkey: The Turks will support Pakistan and oppose independent Balochistan. Those who are plotting Balochistan also support Kurdistan to balkanise Turkey. Turkey will oppose Balochistan splitting by Nato, even if Nato is foolhardy to play the diabolical game of neocons.
§  Saudi Arabia: The Saudis, too, will support Pakistan and oppose the Balochistan movement.
§  India: It has been supporting the destabilisation of Balochistan and will continue to do so. But for India to overtly support Balochistan can lead to a nuclear war with Pakistan. Besides this can also trigger freedom movements in Kashmir, Khalistan, Assam, Tamil Nadu and a dozen other places. Playing the US-Israel game will spoil its relations with Iran, Russia and China.
§  China: It will support Pakistan. USA’s aim in Balochistan is to block China from Gwadar. Balochistan today, Xinjiang tomorrow! China’s defence begins from Pakistan.
§  Russia: It is Pakistan’s new friend. Besides, the Pak-Iran link is supported by Moscow.
So, the geopolitics of the region negates any viability of an independent Balochistan. In addition, anti-Americanism in Pakistan has a complex dynamic. The US meddling in Balochistan will not create an ‘independent Balochistan’, but will initiate a war, perhaps, leading to World War III.
The situation in Balochistan certainly demands immediate attention. Out of 150 Baloch tribes three major ones Marris, Bugtis, and Mengals have had problems or are in conflict. The issue of Bugtis is greatly linked to the murder of Nawab Akbar Bugti. A fair trial of those responsible is their demand. The Mengals can be communicated with. Some of the Marris leaders are more adamant and would need to be worked on. Pakistan needs to accommodate most of the Balochistan demands and satisfy the people, while ensuring its national interests. Half the demography of Balochistan which is Pakhtun are patriotic like the great majority of Baloch.
Bugti’s killing by Musharraf led to the present Balochistan crisis. The army or the ISI is not responsible. USA and India did not oppose Musharraf’s actions in Balochistan. This was a US-India baited gambit (to lure Musharraf into a crackdown and create turmoil for instigating independent Balochistan). Musharraf was praised by Washington and assured by Delhi of its non-involvement in Balochistan, luring him into the mess Pakistan faces today in the province. For all this time a covert war was being waged for claiming independence of Balochistan. During this period a worldwide network was established. This became overt in February 2012 as war with Iran is near centre stage in 2012. However, those who are planning war against Pakistan must be told that the choice is between peace and total war; indeed, the country will be defended at any price!

بلوچستان: پاکستانی قیادت کا مجرمانہ کردار اور امریکی کھیل...پروفیسر خورشید احمد
تاریخ ایک آئینہ ہے جس میں قوموں کے عروج و زوال کی داستان کے ہر دور اور ہرپہلو کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے، اور اس مقولے میں بڑی صداقت ہے کہ جو تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے، تاریخ انہیں سبق سکھا کر رہتی ہے۔ سلطنت روما کے زوال کا نقشہ مشہور موٴرخ گبن نے ایک جملے میں اس طرح کھینچا ہے کہ: ”روم جل رہا تھا اور نیرو بانسری بجا رہا تھا“۔ بڑے دُکھ اور افسوس کے ساتھ ہمیں کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ 10,12 سال سے بلوچستان بُری طرح جل رہا ہے اور اس زمانے کی دونوں برسرِاقتدار قوتیں، یعنی پرویز مشرف کی فوجی حکمرانی اور اس کے بعد زرداری گیلانی کی نام نہاد جمہوری حکومت جلتی پر تیل ڈالنے کی مرتکب ہوئی ہیں۔ آج نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ امریکی کانگریس کیSurveillance and Oversight Committee نے 8فروری 2012ء کو بلوچستان کے مسئلے پر باقاعدہ ایک نشست منعقد کی ہے، اور 17فروری 2012ء کو اس کمیٹی کی سربراہ ڈینا روہربافر نے کانگریس میں باقاعدہ ایک مسودہٴ قانون اپنے دومزید ساتھیوں کے ساتھ جمع کرا دیا ہے جس میں بلوچستان کے پاکستان سے الگ ملک بنائے جانے اور بلوچوں کے لیے حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کی تائید اور سرپرستی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ شرانگیز اقدام امریکی سیاسی قوتوں کی طرف سے اس نوعیت کی پہلی کوشش نہیں ہے۔ امریکا ایک طرف تو کہتا ہے کہ اگرچہ پاکستان ناٹو میں شامل نہیں مگر ناٹو میں شامل دیگر ملکوں کی طرح ہمارا حلیف اور دوست ہے اور ہمارا اسٹریٹیجک پارٹنر ہے، اور دوسری طرف پاکستان کی آزادی، حاکمیت، خودمختاری اور عزت پر بے دریغ حملے کرتا ہے۔ اس کی زمین اور فضائی حدود کو پامال کرتا ہے اور ملک میں تخریب کاری کی نہ صرف سرپرستی کرتا ہے، بلکہ سی آئی اے کے امریکی کارندوں اور پاکستانی بھاڑے کے ٹٹووٴں (mercenaries)کو بے دریغ استعمال کرتا ہے۔ بھارت بہت پہلے سے اس قسم کی مذموم حرکتوں کی پشت بانی کرتا رہا ہے اور اب امریکی بھارتی اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کا یہ مشترک ہدف ہے۔امریکا اس وقت پاکستان کے خلاف بی-3، یعنی Bribe، Blackmail اور Bully and Bullets(رشوت، بلیک میل اور گولی)کی حکمت عملی پر گامزن ہے۔ اس کا یہ خطرناک اور خونیں کھیل ریمنڈ ڈیوس کے جنوری 2011ء کے واقعے کے بعد اور کانگریس کی حالیہ کارروائیوں کی شکل میں زیادہ ہی گمبھیر ہوتا جارہا ہے۔ افسوس ہے کہ ہماری سیاسی اور فوجی قیادت اب بھی امریکا کے اصل کھیل کو سمجھنے اور اس کے مقابلے کے لیے جان دار حکمت عملی بنانے سے قاصر ہے، اور اس کے کردار اور عوام کے جذبات و احساسات میں خلیج روزبروز بڑھتی ہی جارہی ہے۔ ان حالات میں قوم کے لیے اس کے سوا کوئی اور عزت اور آزادی کا راستہ باقی نہیں رہا ہے کہ اس قیادت سے جلدازجلد نجات پائے اور ایسی قیادت کو برسرِاقتدار لائے جو پاکستان کی آزادی، حاکمیت، عزت اور مفادات کی بھرپور انداز میں حفاظت کرسکے اور اس کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہ کرے۔
بلوچستان کے مسئلے کے دو اہم پہلو ہیں اور دونوں ہی بے حد اہم اور فوری اقدام کا مطالبہ کرتے ہیں۔ امریکا جو کھیل کھیل رہا ہے وہ نیا نہیں۔ اس کا ہدف پاکستان کی آزادی، اس کا نظریاتی تشخص اور اس کی ایٹمی صلاحیت پر ضرب ہے اور اب ایک عرصے سے اس ہمہ گیر حکمت عملی کے ایک پہلو کی حیثیت سے بلوچستان کارڈ استعمال کیا جارہا ہے۔ ہنری کسنجر سے لے کر حالیہ قیادت تک سب کے سامنے ایک مرکزی ہدف اُمت مسلمہ کی تقسیم در تقسیم اور اس کے وسائل پر بلاواسطہ یا بالواسطہ (مقامی چہروں کے ذریعے) قبضہ ہے۔ اس پالیسی کا پہلا ہدف مقامی قومیتوں کے ہتھیار کے ذریعے دولت عثمانیہ کا شیرازہ منتشر کرنا تھا۔ پھر افریقہ کو چھوٹے چھوٹے ملکوں میں بانٹ کر غیرموٴثر کردیا گیا۔ بالفور ڈیکلریشن کے سہارے عالمِ عرب کے قلب میں اسرائیل کا خنجر گھونپنا بھی کچھ دوسرے مقاصد کے ساتھ اسی حکمت عملی کا ایک حصہ تھا۔ پاکستان کو 1971ء میں دولخت کرنا، سوڈان اور انڈونیشیا کے اعضا کو کاٹ کر اپنی باجگزار ریاستیں وجود میں لانا، عراق اور افغانستان میں زبان، نسل اور مسلک کی بنیاد پر ان ممالک کی سرحدوں کو بدلنے کی کوشش، کرد قومیت کو ہوا دے کر عراق، ایران اور ترکی میں دہشت گردی اور خون خرابے کی آگ کو بھڑکانا، یہ سب اسی حکمت عملی کے مختلف پہلو ہیں۔ پاکستان ایک بار پھر اس صلیبی جنگ کی زد میں ہے۔ 2006ء میں رالف پیٹرز نے US Armed Forces Journal میں Blood Borders (خونیں سرحدیں) کے عنوان سے ایک شرانگیزمضمون لکھا جس میں پاکستان کی تقسیم اور تبدیل کی جانے والی سرحدوں کا نقشہ پیش کیا گیا ۔ اس میں آزاد بلوچستان کو ایک الگ ملک کی حیثیت سے دکھایا گیا تھا۔ بھارت اور امریکا دونوں اپنے اپنے انداز میں پاکستان میں تخریب کاری کے ساتھ علیحدگی کی تحریکوں کی سرپرستی کرتے رہے ہیں۔ اس وقت جب عوامی دباؤ کے تحت پاکستان امریکا سے تعلقات کی نوعیت پر نظرثانی کر رہا ہے اور پاکستان، ایران اور افغانستان علاقے کے امن اور سلامتی کے لیے علاقائی بندوبست کی تلاش میں ہیں، پاکستان کے اندرونی حالات کو خراب کرنے کی کوششیں تیز تر ہوگئی ہیں۔ نیز امریکا اور بھارت دونوں کی نگاہ میں پاکستان اور چین کا قریبی تعلق اور خصوصیت سے بلوچستان میں چین کی بڑھتی ہوئی دل چسپی کا راستہ روکنے اور پاکستان ایران گیس پائپ لائن اور بجلی کی فراہمی میں تعاون کو موٴخر و ملتوی اور معاملے کو خراب کرنے کا کھیل کھیلاجارہا ہے۔امریکا کے ان جارحانہ عزائم کو سمجھنا اور ان کا موٴثر انداز میں مقابلہ کرنا دفاعِ پاکستان کا اہم ترین پہلو ہے۔ اس کے لیے ’امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ سے نکلنا اور افغانستان سے امریکی اور ناٹو فوجوں کی مکمل اور جلد از جلد واپسی کے لیے علاقے کے ممالک کے تعاون سے فیصلہ کن جدوجہد کرنا وقت کی اصل ضرورت ہے۔ اس کے لیے قوم کو بیدار اور متحرک کرنا ازبس ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا کی کانگریس میں جو کھچڑی پک رہی ہے، اس کا سختی سے نوٹس لینا اور قوم کو اپنی آزادی اور امریکا کی گرفت سے نکلنے کے لیے متحد اور منظم کرنا ضروری ہے۔ امریکا کی طرف سے گزشتہ ایک سال میں جو کچھ ہوا ہے، خواہ اس کا تعلق ریمنڈ ڈیوس کو قانون کی گرفت سے چھڑا لے جانے سے ہو، یا ہردم بڑھتے ہوئے ڈرون حملوں سے، 2مئی کا ایبٹ آباد کا حملہ ہویا 26نومبر کا سلالہ چیک پوسٹ پر فوج کشی، یا فروری 2012ء کی کانگریس کی سفارتی لبادے میں سیاسی جنگ یہ سب ایک ہی زنجیر کی کڑیاں ہیں، جو قوم کو بیدار کرنے کیلئے تازیانے کی حیثیت رکھتی ہیں اور جن کا جواب موجودہ حکومت کے بس کا کام نہیں۔ اس چیلنج کا مقابلہ نئی باصلاحیت، دیانت دار اور قوم کی معتمدعلیہ قیادت ہی کرسکتی ہے۔مسئلے کا دوسرا پہلو بلوچستان کے حالات اور ان کی اصلاح ہے۔ بیرونی ہاتھ اپنا کام کر رہا ہے مگر اسے یہ کھیل کھیلنے کا موقع ہماری اپنی سنگین غلطیاں اور حالات کو بروقت قابو میں نہ لانے بلکہ مزید بگاڑنے والی پالیسیاں ہیں۔ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے سانحے سے ہم نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ ایک جمہوری وزیراعظم نے 1973ء کے دستور کے نفاذکے چند ماہ ہی کے اندر، بلوچستان کی منتخب حکومت کو برطرف کر کے سیاسی مسائل کیلئے فوجی حل کے تباہ کن راستے کو اختیار کیا، اور دستور کے مخلصانہ نفاذ سے جو برکتیں ملک و قوم کو حاصل ہوسکتی تھیں ان سے محروم کردیا۔ یہ ستم ظریفی سے کم نہیں کہ جو آگ پیپلزپارٹی کے پہلے دورِ حکومت میں لگائی گئی تھی وہ اس کے بعد وجود میں آنے والی ایک فوجی حکومت کے دور میں سرد پڑی اور تصادم کی وہ شکل ختم ہوئی جو تباہی کی طرف لے جارہی تھی


مقامِ افسوس ہے کہ اس کے بعد آنے والے نئے جمہوری اَدوار میں بھی نہ مرکزی قیادت نے اور نہ صوبے کی قیادت نے بلوچستان کے مسئلے کا صحیح حل تلاش کرنے کی کوئی منظم اور موٴثر کوشش کی، اور زیرزمین آگ پھر سُلگنے لگی جو پرویز مشرف کے فوجی حکمرانی کے دور میں ایک بار پھر بھڑک پڑی، اور آج نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ بلوچستان کے ایک بڑے علاقے میں پاکستان کا ترانہ خاموش ہوگیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والی قوتیں اپنے ہی شہریوں پر آگ اور خون کی بارش کررہی ہیں ۔ لاپتہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے اور سیکڑوں مسخ شدہ لاشیں بے گوروکفن تحفے کی صورت میں دی جارہی ہیں۔ نواب اکبر بگٹی جو بلوچستان کے مسئلے کے سیاسی حل کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرسکتے تھے، ان کو جس بے دردی اور رعونت کے ساتھ شہید کیا گیا ہے اور جس طرح انہیں سپردِخاک کیا گیا ہے، اس نے غم و غصے کا وہ سیلاب برپا کیا ہے جس نے صوبے ہی نہیں ملک کے دروبست کو ہلا دیا ہے۔
ہمیں بڑے دُکھ سے اس حقیقت کو بیان کرنا پڑ رہا ہے کہ بلوچستان اپنی تمام اسٹریٹیجک اہمیت اور معدنی اور مادی وسائل سے مالامال ہونے کے باوجود ملک کا پس ماندہ ترین صوبہ ہے اور معاشی اور سیاسی اعتبار سے بنیادی ڈھانچے سے محروم ہے۔ ملک میں بنیادی سماجی ڈھانچے سے محرومی کے سلسلے میں پنجاب کا محرومی کا انڈکس 29 فی صد، سندھ کا 50 فی صد، خیبرپختونخواہ کا 51 فی صد اور بلوچستان کا 88 فی صد ہے۔ غربت کی انتہائی سطح پر رہنے والی آبادی پنجاب میں 26فی صد، سندھ میں 38 فی صد، خیبرپختونخواہ میں 29 فی صد اور بلوچستان میں 48 فی صد ہے۔ خواندگی کی شرح پاکستان میں 50 فی صد ہے لیکن بلوچستان میں مردوں میں 23 فی صد اور خواتین میں صرف7 فی صد ہے۔ بلوچستان جس کی گیس نے پورے پاکستان کو روشنی اور گرمایش دی ہے اور 50برس سے دے رہا ہے، وہ اس نعمت سے محروم رہا ہے۔ گیس کی دریافت کے 32سال بعد 1986ء میں کوئٹہ میں گیس آئی ہے اور اب بھی بلوچستان کا 78 فی صد حصہ گیس سے محروم ہے۔ گیس کی رائلٹی کیلئے بھی جو منبع پر مقررہ (well-head) قیمت اسے دی گئی ہے وہ دوسرے صوبوں سے نکلنے والی گیس کا بمشکل 25 فی صد ہے۔
ایک تازہ مطالعے کے مطابق: ”بلوچستان کے ہر دو باشندوں میں سے ایک خط ِ غربت کے نیچے زندگی گزار رہا ہے۔ ہردو میں سے ایک کی صاف پانی تک رسائی نہیں ہے۔ ہر دو میں سے ایک بچہ پرائمری اسکول کے سائے سے بھی محروم ہے۔ ہر تین میں سے صرف ایک بچے کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں اور دو اس بنیادی حفاظتی سہولت سے بھی محروم ہیں“۔(دی نیوز، 21فروری 2012ء)
اسی طرح ملازمتوں میں بلوچستان کے لوگوں کی محرومی اپنی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے۔ جو کوٹہ دیا گیا ہے وہ بھی کسی سرکاری یا نیم سرکاری ادارے میں ان کو میسر نہیں اور کم از کم گزشتہ سات برسوں میں،( جب کہ پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے بلوچستان (2005ء) نے اس ناانصافی کے فی الفور خاتمے کا مطالبہ کیا تھا) کوئی نمایاں فرق نہیں پڑا ہے۔ ستمبر 2005ء میں پارلیمنٹ کی کمیٹی نے 35 اہم سفارشات دی تھیں اور ان پر عمل اور نگرانی کیلئے 90دن کے اندر اندر پارلیمانی کمیٹی کے تقرر کی سفارش کی تھی، مگر آج تک نہ تو وہ کمیٹی بنی ہے اور نہ ہی سفارشات میں سے بیشتر پر عمل ہوا ہے جس کی ذمہ داری مرکز اور صوبے دونوں کی قیادت پر آتی ہے۔ غفلت کا حال یہ ہے کہ پارلیمنٹ میں بڑی لے دے کے بعد چھ ماہ پہلے وزیر مذہبی امور سید خورشیدشاہ کی سربراہی میں مسئلہ بلوچستان کے سیاسی حل کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی مگر آج تک اس کا اجلاس کوئٹہ میں نہ ہوسکا۔ صوبائی اسمبلی اور حکومت کا جو حال ہے، وہ ناقابلِ بیان ہے۔ 65/ارکان کے اس ایوان میں 58وزیر یا مشیر ہیں اور متعدد ایسے ہیں جنہیں چار برس میں بھی کوئی محکمہ نہیں ملا ہے، مگر مراعات وہ پوری حاصل کررہے ہیں۔ صوبے میں سب سے اہم کمیٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوتی ہے جو آج تک قائم نہیں ہوئی ہے اور متعدد قائمہ کمیٹیاں ہیں جن کے قیام کیلئے اتنی مدت گزر جانے کے باوجود کوئی زحمت آج تک نہیں کی گئی۔ وزیراعلیٰ مہینوں صوبے سے باہر (زیادہ تر اسلام آباد میں) رہتے ہیں لیکن صوبائی اسمبلی کے ہر ممبر کو ہرسال 25کروڑ روپے ترقیاتی فنڈ کے نام پر دیے جاتے ہیں لیکن صوبے کے طول و عرض میں ترقیاتی عمل کا کہیں وجود نہیں۔ 70فیصد اسکول بند ہیں۔ صوبے میں صرف ایک ہزار 5 سو 64 ڈاکٹر ہیں اور اس طرح 4ہزار ایک سو 98 افراد پر ایک ڈاکٹر بنتا ہے۔ لاقانونیت انتہا کو پہنچی ہوئی ہے حالانکہ فرنٹیئر کور کے افسروں اور جوانوں کی تعداد 50ہزار سے زیادہ ہے۔ گویا ہر 130/ افراد پر ایف سی کا ایک فرد متعین ہے۔نئے این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کا جو حصہ ملک کے محصولات (ٹیکس ریونیو) میں بنتا تھا، پہلی مرتبہ اس میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے لیکن اس کا کوئی اثر عام آدمی کی زندگی پر یا صوبے کی معاشی حالت اور ترقیاتی کام پر نظر نہیں آتا۔ فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ بیرکوں میں چلی گئی ہے مگر عملاً ایف سی اور خفیہ ایجنسیاں من مانی کر رہی ہیں۔ مرکز اور صوبوں میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے لیکن صوبے کا وزیراعلیٰ برملا کہتا ہے کہ ایف سی میرے قابو میں نہیں۔عملاً فوجی آپریشن جاری ہے۔ صرف 2011ء کے بارے میں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق دہشت گردی کے ایک ہزار 4سو76 واقعات ہوئے ہیں جن میں 36 بم حملے، 68دھماکے اور 134 گیس تنصیبات پر حملے شامل ہیں۔ ان حملوں میں 117 راکٹ فائر ہوئے اور 215 بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوئے۔ 291/افراد کو اغوا کیا گیا۔ صرف ایک سال میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں لاپتا افراد کی270 مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔ ایک طرف بلوچ نوجوانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے، تو دوسری طرف پنجاب اور دوسرے صوبوں سے آکربسنے والے لوگوں کے ڈھائی سو سے زیادہ بے گناہ افراد، مردوں، عورتوں، بچوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔ پھر اس میں مسلک کی بنیاد پر کشت و خون کا بھی ایک حصہ ہے اور تازہ ترین واقعات میں پشتون مزدوروں کو بھی موت کے گھاٹ اُتارا جارہا ہے۔ اس کشت و خون کی ذمہ داری سب پر ہے۔ فوج، ایف سی، کوسٹل گارڈز، پولیس، لیوی اور علیحدگی پسند جماعتوں کے مسلح ونگ، سب کے ہاتھوں پر معصوم انسانوں کا خون ہے اور فوج، ایف سی اور خفیہ ایجنسیوں کی فوج ظفر موج کے باوجود نہ اصل مجرم پکڑے جاتے ہیں اور نہ ان بیرونی ہاتھوں کی نشان دہی ہوپاتی ہے جن کا بڑے طمطراق سے باربار ذکر کیا جاتا ہے۔جب تک یہ مسئلہ اپنے تمام سیاسی، سماجی اور معاشی پہلوؤں کے ساتھ حل نہیں ہوتا، بیرونی قوتوں کے کردار پر بھی قابو نہیں پایا جاسکتا۔ اصل مسئلہ سیاسی، معاشی اور اخلاقی ہے۔ حقیقی شکایات کا ازالہ ہونا چاہیے۔ مسائل کے حل کا ایک ہی راستہ ہے، اور وہ یہ کہ متاثر تمام افراد ( اسٹیک ہولڈرز) کو افہام و تفہیم اور حق و انصاف کی بنیاد پر مل جل کر حالات کی اصلاح کے لیے مجتمع اور متحرک کرنا ہے۔ مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ اعتماد کا فقدان بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ اس لیے اعتماد کی بحالی ہی پہلا قدم ہوسکتی ہے جس کے لیے فوجی آپریشن کا خاتمہ، عام معافی، تمام گرفتار شدہ اور لاپتا افراد کی بازیابی، نواب اکبربگٹی کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کا آغاز اور بہتر فضا میں تمام سیاسی اور دینی قوتوں کی شرکت سے نئے انتخابات اور ایک بہتر قیادت کا زمامِ کار سنبھالنا ناگزیر ہے۔ بیرونی قوتوں کے کھیل کو بھی اسی وقت ناکام بنایا جاسکتا ہے جب ہم اپنے گھر کی اصلاح کریں اور جو حقیقی شکایات اور محرومیاں ہیں ان کی تلافی کا سامان کریں۔ 2005ء کی پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات اور 2010ء کا بلوچستان کا پیکیج سیاسی حل اور انتظامِ نو کے لیے اولین نقشہٴ کار کی تیاری کے لیے بنیاد بن سکتے ہیں۔ اصل چیز اعتماد کی بحالی، سیاسی عمل کو شروع کرنا اور تمام قوتوں کو اس عمل کا حصہ بنانا ہے۔ عوام ہی کو حقیقی طور پر بااختیار بنانے سے نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔ بہت وقت ضائع ہوچکا ہے۔ ایک ایک دن اور ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔ یہ ہمارا گھر ہے اور ہم ہی کو اسے بچانا اور تعمیرنو کی ذمہ داری ادا کرنا ہے۔ مسئلہ صرف بلوچستان کا نہیں بلکہ پاکستان کا ہے۔ بلوچستان کا پاکستان سے باہر کوئی مستقبل نہیں ہے اور نہ پاکستان کا بلوچستان کے بغیر وجود ممکن ہے۔ سیاسی اور عسکری دونوں قیادتوں کا امتحان ہے۔ 

۔
p://jang.net/urdu/details.asp?nid=600222http


کیا تاریخ پھر اپنے آپ کو دہرا رہی ہے؟...صبح بخیر…ڈاکٹر صفدر محمود
یہ کتنی بدقسمتی اور ہماری نااہلی ہے کہ پاکستان کو معرض وجود میں آئے پینسٹھ برس گزرے اور اس عرصے میں صرف چوبیس برس بعد ہم نے آبادی کے لحاظ سے اکثریتی صوبہ مشرقی پاکستان گنوا دیا اور اب اس کے سانحے کے 41 برس بعد پاکستان کا رقبے کے حوالے سے بڑا صوبہ بغاوت پر مائل ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بلوچستان کا مشرقی پاکستان سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اول تو مشرقی پاکستان کا طویل بارڈر ہندوستان سے مشترک تھا جس کا ہندوستان نے خوب فائدہ اٹھایا اور مکتی باہنی کی آڑ میں ہندوستانی فوج نے مشرقی پاکستان ”فتح“ کرلیا۔ دوم مشرقی پاکستان کے برعکس بلوچستان میں بلوچوں کے علاوہ پشتون اور دوسرے لوگ بھی بستے ہیں جن کی اکثریت ہے اور وہ نا انصافیوں اور حکومت ِ پاکستان کی زیادتیوں کے باوجود علیحدگی نہیں چاہتے۔ البتہ قدرمشترک یہ ہے کہ مشرقی پاکستان اوربلوچستان دونوں میں بغاوت کی آگ بھڑکانے کی ذمہ داری فوج پر ڈالی جارہی ہے اوراسے فوجی آمریتوں کاشاخسانہ سمجھا جارہا ہے جوخاصی حد تک درست ہے۔ بلاشبہ فوجی آمریتوں نے مشرقی پاکستان کو مستقل احساس محرومی میں مبتلاکیا اوران کے مطالبات کو سیاسی اندازسے حل کرنے کی بجائے طاقت استعمال کی اور پھرمارچ 1971 میںآ رمی ایکشن کرکے مشرقی پاکستان کھو دیا۔کچھ یہی صورت بلوچستان میں بھی روارکھی گئی اور ”حقوق“ کی آواز اٹھانے والے بلوچ سرداروں اور دوسرے حریت پسند وں کو قیدو بندکی صعوبتوں کے دوران زندگی ہی سے آزاد کیا جاتا رہاحالانکہ یہ خالصتاً سیاسی مسئلہ تھا اور اسے سیاسی انداز سے حل کرنا چاہئے تھا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ وہ بلوچستان جس نے قائداعظم کوچاندی سونے میں تولا تھا اورشاہی جرگے اوردوسرے متعلقہ اصحاب الرائے نے خود پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا اس پاکستان سے محبت کرنے والے بلوچستان میں بے چینی، نفرت اور پھربغاوت کے انگارے بھڑکنے لگے۔ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی پر اربوں روپے لگانے کا دعویٰ کرتی ہے لیکن میرامشاہدہ اور تجربہ یہ ہے کہ اس ضمن میں ہماری مختلف حکومتوں سے بنیادی غلطیاں ہوئیں جنہوں نے وقت گزرنے کے ساتھ اپنا رنگ دکھایا۔ اول توشروع ہی سے بلوچستان کو سرداروں کے ذریعے چلانے کی پالیسی پرعملدرآمد کیاگیا، بلوچستان کو صرف سرداروں کی آنکھوں سے دیکھا جاتا رہا اور اس سارے عمل میں ایسی کوئی حکمت عملی وضع نہ کی گئی جس کے ذریعے عوام کو بھی اس سیاسی عمل میں آہستہ آہستہ شامل کیا جاتا۔ ہر حکمران سرداروں کو روپے اور مراعات کی رشوت دے کر خوش رکھنے کی کوشش کرتارہا حتیٰ کہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے بھی بڑ ی بڑی رقوم سرداروں کو دی گئیں جن کا نتیجہ یہ نکلا کہ ترقیاتی منصوبوں کا فائدہ عوام تک نہ پہنچ سکا اور وہ مسلسل محروم رہے۔ اسی مسئلے کادوسراپہلو یہ بھی ہے کہ رائلٹی کے نام پربلوچ سرداروں کو کروڑوں اربوں روپے دیئے گئے، کچھ سردار بھتہ بھی لیتے رہے لیکن انہوں نے اپنے علاقے کے عوام کی ترقی، تعلیم، صحت، پانی کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیرپر کچھ بھی خرچ نہ کیاکیونکہ تعلیم، مواصلات اور صحت کی سہولیات آنے سے غلامی کی زنجیریں ڈھیلی ہوتی تھیں اور سرداربہرحال ان زنجیروں کو ڈھیلا ہونے کی اجازت دینے کیلئے تیارنہیں تھے۔ بہت سے بلوچ سردار، حکومت ِ پاکستان اور حکومتی اداروں سے کروڑوں روپے بھتہ لے کر اپنی عسکری قوت کی مضبوطی پر خرچ کرتے رہے۔ بیرون ملک رکھی گئی یہ رقوم آج ان بلوچ سرداروں کے صاحبزادگان کا بوجھ اٹھا رہی ہیں جو پاکستان سے علیحدگی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور جلاوطنی کے پردے میں پاکستان دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ مان لیا کہ بلوچستان میں ہندوستان، امریکہ اور کچھ بیرونی قوتیں ملوث ہیں اور وہ پاکستان کی کمزوری سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں لیکن بنیادی سوال یہ ہے کہ ایسی صورت حال کس نے پیداکی؟ جس کے نتیجے کے طور پر ان قوتوں کو مداخلت کے مواقع ملے۔ ظاہر ہے کہ ہماری حکومتوں کی غیرمنصفانہ پالیسیاں اور پے درپے نااہلی اورسردمہری نے ایسے حالات پیداکئے جن سے فائدہ اٹھانے کے لئے بیرونی قوتیں اپنے وسائل کے ساتھ بلوچستان میں پہنچ گئیں اور اپنا کھیل کھیلنے لگیں کیونکہ ان کے سامنے مشرقی پاکستان کی مثال موجود تھی۔ ہم نے اگر مشرقی پاکستان کے سانحے سے سبق سیکھا ہوتا توہمارے بے بصیرت حکمران بلوچستان کی محرومیوں اور مسائل کو سیاسی انداز سے حل کرتے لیکن ٹریجڈی یہ ہے کہ ہم نے بلوچستان میں بھی وہی نسخہ آزمایا جو مشرقی پاکستان میں بے اثر ثابت ہوچکا تھا۔ اس نسخے کا نقطہ عروج سرداراکبربگٹی کا قتل، حکومت کی جانب سے مرحوم کی نماز جنازہ اور پھر دفن تھا جس نے بلوچوں کے دلوں میں اتنے گہرے زخم لگائے کہ بغاوت کا خون بہہ نکلا۔ سردار اکبر بگٹی کا بہیمانہ قتل ہماری تاریخ کا بڑا سانحہ ہے جس نے جلتی پرتیل کا کام کیا ہے۔ بنیادی طور پربلوچستان میں نفرت کی آگ لگانے اور بھڑکانے کی ذمہ داری جنرل پرویزمشرف پر عائدہوتی ہے جس میں سیاسی بصیرت کا قحط تھا اور جو قومی مسائل کو سمجھنے کی اہلیت سے تہی دامن تھا۔ ملکی معاملات کو جرنیلوں اور ایجنسیوں کے سپردکرکے خود عیش و عشرت میں مصروف رہنے والا جنرل پرویز مشرف خالصتاً فوجی انداز میں ہر مسئلے کاحل طاقت کے استعمال میں سمجھتا تھا۔ چنانچہ وہ اپنی بے بصیرت پالیسیوں سے بلوچستان کے دل پر ایسے زخم لگا گیا جسے جنرل کیانی کی دوستانہ پالیسیاں بھی مندمل نہیں کرسکیں۔ افسوس تو اس بات کا ہے کہ ایک طرف جنرل کیانی بلوچ طلبہ کے لئے تعلیمی و تربیتی ادارے قائم کرکے بلوچ نوجوانوں کیلئے روزگار اور نوکریوں کے دروازے کھول رہے ہیں اوربلوچ نوجوانوں کو فوج میں بھرتی کیا جارہا ہے اور دوسری طرف بلوچستان سے نوجوانوں کو اٹھانے اور ان کی نعشیں واپس کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ باغی سرداروں کے علاوہ بعض متوازن ذہن کے بلوچ لیڈران اور محترم بزنجو جیسے سیاستدا ن اس دردناک کارروائی اور رویئے کی ذمہ داری ایجنسیوں پرڈالتے ہیں جبکہ ایجنسیوں کے کرتادھرتااپنی صفائی پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں چنانچہ ملک بھر میں ایک تاثر ابھر رہا ہے کہ آئی ایس آئی اور دوسری خفیہ ایجنسیاں نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک میں لوگوں کو اٹھانے اور ٹارچر کے ذریعے قتل کرنے کی ذمہ دار ہیں۔قوم اپنی ایجنسیوں سے ایسی کارروائی کی توقع نہیں کرتی اس لئے قوم اور ان اداروں کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں جن کے سائے فوج جیسے اہم ادارے پر پڑ رہے ہیں۔ یہ صورت نہایت افسوسناک اور ملکی مفاد کے منافی ہے کیونکہ فوج اورفوجی ایجنسیوں کو قومی حمایت کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے، اگر ان مجرمانہ کارروائیوں میں غیرملکی ایجنسیاں ملوث ہیں تو انہیں بے نقاب کرنا بھی ہماری ایجنسیوں کی ذمہ داری ہے اور جب تک ایسا نہیں ہوتا عوام اس کا الزام اپنی ہی ایجنسیوں کو دیں گے۔ یہ پیچیدہ صورتحال جنرل کیانی کے لئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے اور انہیں اس دلدل سے نکلنے کی کوئی حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔
کس کس بات کا رونا رویا جائے کہ موجودہ حکومت کو اقتدار سنبھالے چاربرس گزرے اور اس عرصے میں بھی بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔ نہ ہمیں صدر زرداری کے بلوچ ہونے کا فائدہ پہنچا اور نہ ان کی معافی اور ترقیاتی پیکیج نے رنگ دکھایا۔ موجودہ حکومت کی سردمہری اور نااہلی کے سبب سارا بلوچستان لاقانونیت کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے اور نوبت بایں جا رسید کہ کوئٹہ سے باہر نکلتے ہی بلوچستان حکومت کا نام و نشان مٹ جاتاہے اور تعلیمی اداروں پر پاکستانی پرچم لہرانے اورترانہ پاکستان پڑھنے کی بھی اجازت دی جاتی۔ سینکڑوں غیر بلوچ آبادکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے، ان گنت اغوا ہو چکے اورہرطرف وارداتیں کرنے والوں کا راج ہے۔ ایک طرف بغاوت کے انگارے سلگ رہے ہیں تو دوسری طرف لوگ احساس تحفظ سے محروم ہوچکے ہیں۔ میاں نواز شریف ٹھیک کہتے ہیں کہ ان حالات میں اے پی سی مسئلے کا حل نہیں کیونکہ چارسالہ دور ِ حکومت میں موجودہ حکمرانوں نے بلوچستان کو قومی دھارے میں واپس لانے کے لئے کچھ نہیں کیا۔ اگر وہ اس مسئلے سے ذرہ بھر بھی مخلص ہوتے تو آج نہ امریکی کانگریس میں بلوچستان کی بازگشت سنی جاتی اور نہ ہی یوں کھلم کھلا آزادی کاعلم بلندہوتا۔ میں یہ سوچ کرڈر جاتاہوں کہ ہماری تاریخ میں باربارحکمرانوں کی بداعمالیوں اور نااہلیوں کی سزا پاکستانی عوام کو ملتی رہی ہے۔ کیا ایک بار پھرتاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے!


Balochistan In Historical Perspective



Now a days, the basic problem is that people are not aware of history, everyone goes by what the media feeds them and media is Zionist dominated. What the media is telling are what the Zionists want to achieve therefore they engineer the facts; in most cases the facts are removed or replaced by the people in between so that no linkages can be established.
Since past sometime, United States, the United Kingdom and one silent participant Australia are busy distorting the facts and presenting stories out of context. In this game, as admitted by Manmohan Singh, the Indian Prime Minister in a meeting with Yousaf Raza Gillani at Sharmal Shaikh that India has linkages with Baloch insurgency and dissidents. The role of Zionist Israel cannot be ruled out since it’s behind everything that’s happening in the world but more so in the Muslim World. In case of Pakistan Zino-Hindutwa axis are very strong.
Our educationists and sociologists have failed to impart the education of history in its true perspective that is precisely the reason that today we are a lost nation. Everyone tends to believe what the West says and they go by it. Politicians are not aware of the history as most people in the assemblies consists of those who either are not aware of their own history or are in the process of taking new identities to delink from their past. With this sort of people in the parliaments, one can never expect anything good but what suits them the best.
In 1910, a Scottish-American, Andrew Carnegie, who had made, his fortune in 'Steel Industry', left a $10 million Endowment for international peace-which is the fore-runner of other Carnegie related ventures, however, what his intentions had been, and what the endowment has created are two different aspects. The Carnegie Journalist program, was launched in 1974, though with an outward image to anticipate, 'Near-Horizon' problems, in reality it was to induct journalists from world over, to create a hype, to keep a check on, the soviets (USSR) global moves. The journalists went for superficial, which an average reader could co-relate with. So, started the 'Awareness of the Baluchistan issue.'  
An insurgency was very much so on ground, however no one bothered to find the reason why? The British legacy had left their created Sardars, who while retaining their feudalistic powers, wanted to gain, the political legitimacy as well. They followed the policy of what is mine is mine, and what is yours (of the people of their tribes) is also mine!
The royalties taken on concessions, were technically for the welfare of the people, within the tribal setups, but spent by the Sardars as their own bounty, while the poor people, had no recourse but move in an exodus, from the regions, as is seen, in the last over 100 years, to seek a living elsewhere.
The tribes of the Sindh valley over the past 1600 years or so have been constantly on the move; as one studies and discovers, natural calamities, plagues, and wars all took their toll. The transformation from one major tribal setup to another, had been a question of survival or escape from the domination of the strong and the cruel. Our Social mores, are based on an egalitarian society, and people of the area have always hated the feudal system to the core of their hearts, and hence the refuge in the wilderness or the remote valleys, But the intruders have from time to time imposed on us their lackeys or the willing amongst us who sold their souls, for a gain.
The geographic boundaries, which Pakistan was thrust with were legacy of our past rulers, though with reference to region under study its bulk area came, affiliated with either old Alor or Multan, Administrative, boundaries, Even in the Jam Nizam ud din Nandah period, (1461-1508) In the west, Till Bolan, inclusive of the Kaachi plains, was the part of, throne of Sindh. As were the Tal-chotiali, chacha, and barkhan regions, regions, wherein comes the present Mari and Bugti areas. It was in Akbar's time that Kandahar provinces, limits were extended till Duki. Rest being part of Multan Suba, as was Bolan and Kaachi areas, too.
The areas were well populated, and fertile, with Saraiki speaking people, when Naseer khan Barrohi, was given these areas,1740, for the services rendered, he pushed out the old people and transplanted them, with people of his own confederacy, the Eastern passes, of the Rohe Suleiman Range had been gateways of Trade, since Ancient Times, In the Mughal era with opening of Khyber pass, majority of Trade routes suffered, the cause, being the Movements, of Bayazids Ansari, heretics, and expansion of Safavid's in the east.
Now coming to the most pertinent question, which being, is the present head of Bugti tribe and its Sept's (clans), Actually Balochi???
For that a study of the Notes on the Balochi, Barrohi, and the Sindhi tribes, should suffice.
Immediately after the creation of Baluchistan entity by the British, the Government ordered,
that the data be made of the Ethnic composition of various tribes of the region and inter-related ones, all the Mukhtiars and Mahaska’s, in the revenue departments, in the districts concerned were ordered, The reports compiled, from, communications, histories, manuscripts and the popular oral accounts, which also covered, profession of, various, tribes, matrimonial, and other related customs, were submitted to  Drum. Daudpota, member, Sindh public service commission, and published in 1901.
The excerpts of the report state (p-26/27), covering the Bugti tribe, In January 1890,on the recommendation of Robert Sandmen, Shahbaz khan, was conferred with the tittle of a Nawab, he was also later given a large tract of land on the Jamrau canal, for rendering assistance, during the outbreak of the ,HUR, in 1896/1897.Here without going in the details of the 24 Sept or clans of Bugti Confederacy, the report states, that, The chief of the tribe is Nawab Shahbaz Khan, Rahejo Bugti, son of Ghulam Murtaza Khan rahejo Bugti, A popular account says that Rahejo or more commonly called, Rahuja, are from the Major Sindhi tribal set up of the 'Samma', to which the great ancestor of the present Bugti chief belonged, and that by Association with the Balochi's and settlement in the old Bugti hills and streams, his descendants became Bugti Baloch, and if we study the Samma, tribal Sept's/clans which number in all 766,we find Raheja, very much so part of their entity (pages-44 to 53,and for more details in minor off shoots, pages 89 to 97)
If one follows the Baloch population, one would more Baloch living in the Punjab alone than what are living in Balochistan; then there is a strong Baloch population in Sindh as well. All these Baloch shifted out from Balochistan for various reasons and one of them was the treatment meted out to these people by the Sardars therefore they took a refuge away from their ancestral places.
These Sardars have always demanded money for their loyalties but never spent a penny on the welfare of their people. When one meets the tribesmen, they show resentment and unhappiness with these Sardars and their system.
Makran Coast is a different ethnic and cultural background. It was under the occupation of Sultanate of Oman. In 1956, Feroze Khan Noon, then the Prime Minister of Pakistan had bought it by paying cash to Oman. Therefore it does not form part of Balochistan, also the Pathan population of Balochistan is over 50% and then there are settlers and Brohis also. Thus the entire land does not belong to the Baloch.
Have people and media men in particular forgotten that on the 1973 constitution even the Baloch Sardars had their signatures to approve it unanimously now how can they claim that Pakistan has occupied their lands forcefully.