Pages

IMRAN KHAN injured: Implications for 11 May 2013 Elections




Pakistan Tehrik-i-Insaf (PTI) chief Imran Khan Tuesday sustained injuries on his head and back after falling from a lifter during climbing up the stage installed for an election rally in Lahore.


IMRAN KHAN'S INTERVIEW JUST BEFORE ACCIDENT

تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہسپتال سے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ گیارہ مئی کو اپنی حالت بدلنے کی لیے نکلیں اور یہ نہ دیکھیں کہ کون امیدوار کھڑا ہے بلکہ نظریے کو ووٹ دیں۔
اس سے قبل منگل کی شام کو عمران خان لاہور میں جلسے کے لیے تیار کردہ سٹیج پر چڑھتے ہوئے گر کر زخمی ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عمران خان ایک لفٹر کے ذریعے سٹیج پر جا رہے تھے کہ نیچے گر گئے۔
لاہور میں بی بی سی کے نامہ نگار عباد الحق کے مطابق عمران خان کے سر پر کافی چوٹ آئی ہے اور انہیں ٹانکے لگائے گئے ہیں۔عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے مزید ٹیسٹ اور سکین کیے جائیں گے۔
ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور تحریکِ انصاف کے انتخابی حریف شہباز شریف عمران خان کی عیادت کے لیے شوکت خانم ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔
میاں شہباز شریف نے عمران کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ان کے لیے اپنی اور اپنے بھائی میاں نواز شریف کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سرکاری ٹیلی ویژن پر چلنے والی خبر کے مطابق عمران خان نے میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
شوکت خانم میموریل ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان نے صحافیوں کو بتایا کہ عمران خان ٹھیک ہیں، وہ اپنے جسم کو ہلا سکتے ہیں، ہوش میں ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان نے ان سے ملنے والوں کو پہچانا ہے۔ ان کے مطابق عمران خان کی کمر پر دو معمولی فریکچر آئے ہیں جو خطرے والی بات نہیں ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ عمران خان کو جمعرات تک ہسپتال میں آرام کروایا جائے گا۔
ہمارے نامہ نگار کے مطابق تحریکِ انصاف کے چیئرمن منگل کی شام لاہور میں غالب مارکیٹ میں ایک جلسے سے خطاب کے لیے آئے تھے۔ سٹیج پر پہنچنے کے لیے ان کو لفٹر پر کھڑا کیا گیا۔ ان کے محافظ بھی ان کے ساتھ تھے۔ اچانک توازن خراب ہونے کے باعث عمران خان اور ان کے محافظ گر گئے۔
"عمران خان ٹھیک ہیں، وہ اپنے جسم کو ہلا سکتے ہیں، ہوش میں ہیں اور سٹیبل ہیں۔ عمران خان نے ان سے ملنے والوں کو پہچانا ہے۔ ان کی کمر پر دو معمولی فریکچر آئے ہیں جو خطرے والی بات نہیں ہے۔ انھیں جمعرات تک ہسپتال میں آرام کروایا جائے گا۔"
پروفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان
نامہ نگار کا کہنا ہے کہ عمران خان کو فضل ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد شوکت خانم میموریل ہپستال کر دیا گیا۔
انھوں نے مذید بتایا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد نجی ہسپتال میں موجود ہے جبکہ ہسپتال کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں اور میڈیا اور کارکنوں کو اندر جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل مقامی ٹی وی چینلز کی فوٹیج میں صاف دکھائی دے رہا تھا کہ عمران خان کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔ ان کے ساتھ ان کے محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں۔
سٹیج زمین سے بارہ سے پندرہ فٹ کی بلندی پر بنایا گیا تھا۔عمران خان چوٹ لگنے کے باعث نیم بے ہوش ہوگئے تھے۔
پاکستان کے سابق سپن بالر عبدالقادر جو عمران کے جلسے میں شریک تھے، انہوں نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ عمران کے سر پر چوٹیں آئیں اور خون بہہ رہا تھا۔
ادھر پاکستان کے مختلف سیاسی رہنماؤں، صدر، اور نگران وزیرِ اعظم کی جانب سے تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جا رہی ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق عمران خان کی کمر پر دو فریکچر ہوئے ہیں لیکن کوئی تشویش ناک بات نہیں ہے
پاکستان تحریکِ انصاف کے ایک رہنما اسد عمر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ عمران خان کےسر پر چوٹ آئی ہے لیکن وہ ہوش میں ہیں۔اسد عمر نے اپنےٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سی ٹی سکین کے نتائج سے پتا چلا ہے کہ صرف ایک معمولی سا فریکچر ہے۔ عمران خان انشاءاللہ ٹھیک ہو جائیں گے تاہم اس وقت وہ کافی تکلیف میں ہیں۔
عمران خان کے سٹیج سے گرنے کی خبر پر سوشل میڈیا ایک دم جاگ اٹھا۔ جہاں دعاؤں اور تمناؤں کی ٹویٹس تھیں وہیں لوگ ان کی صحت اور سلامتی کی خبریںر لکھ رہے تھے۔
شیراز خان نے ٹویٹ کی ’گرتے ہیں شہسوار ہی میدانِ جنگ میں، جلد صحتیاب ہوں عمران خان‘۔
ایک اور نوجوان نے ٹویٹ کی کہ ’کاش میں لاہور میں ہوتا تاکہ میں عمران خان کو خون دے سکتا کیونکہ میرا خون ان سے ملتا ہے‘۔
بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے گر کر ملک کو ایک نکتے پر یکجا کیا ہے اور ہر کوئی بلا سیاسی تفریق ان کی صحت کے لیے دعا کر رہا ہے۔

IMRAN KHAN
OVER 100 VIDEOS