Featured Post

FrontPage صفحہ اول

Salaam Pakistan  is one of projects of  "SalaamOne Network" , to provide information and intellectual resource with a view to...

پاکستان کو درپیش چیلنجز اور ایک ممکنہ حل؟


پاکستان مفاد پرستوں کی پناہ گاہ اور چراگاہ بن چکا ہے ۔۔ مفاد پرست ٹولہ ایک بہت بڑا گینگ ہے جس کی جڑیں roots بہت گہری ہین ، ان کا ہرجگہ برانچیز، نیٹ ورک قائم ہے ۔۔ یہ مل جل کر سائینٹیفک طریقہ سے 22 کروڑ عوام کے ملک میں لوٹ کھسوٹ کرتے ہیں ۔۔۔ ان کی تعداد بہت زیادہ ہے لاکھوں تک ہو سکتے ہیں، ان میں بھی درجات classes ہیں لیکن ان سب کے مفادات آپس میں لنکڈ ہیں ۔۔

10 کروڑ میں سے 5 کروڑ ووٹ ڈالتے ہیں (الیکشن 2018) اور 1 کروڑ 68 لاکھ ووٹ لے کر PTi حکومت بناتی ہے اور 1 کروڑ 28 لاکھ نون لیگ ، 68 لاکھ Ppp ..
ووٹ کیسے پڑتے ہین، دھاندلی کا شور ہارنے والے ڈالتے ہیں مگر اپنی باری پر وہ الیکٹورل ریفارمز نہیں کرتے ۔۔ Pti نے دھرنے دئیے مگر ریفارمز نہیں کئیے ۔۔ کیونکہ امید ہے کہ اسی نظام سے دوبارہ موقع مل سکتا ہے پرفارمنس جو بھی ہو ۔۔ یہی حال نون اور زرداری پارٹی کا ہے ۔۔
یہ جمہوریت نہیں فراڈ ہے ۔۔
حل کیا ہے؟
دانشور بہت سے حل تجویز کرتے ہیں ، یہ ہونا چاہئئے ، ایسا ہونا چاہئئے مگر یہ کیسے ممکن یوگا یہ مشکل ہے ۔ کتابیں، اخبارات ، رسائل میڈیا تجاویز اور مشوروں سے بھرے پڑے ہیں ۔ ٹھیک ہے ان پر سوچ بچار کرتے رہیں۔۔۔ مگر ۔۔۔۔۔
حل سادہ، کارآمد workable ہونا چاہئیے ، لمبی چوڑی تھیوریاں ، جن پر عمل درآمد ممکن نہیں لکھنے کی حد تک ہیں ۔۔ ایسا حل تجویز کریں جس پر عمل درآمد ممکن اور آسان ہو ۔۔
ایک تجویز ہے کہ ۔۔۔۔
ایک mass movement.. لانچ کریں ، سوشل میڈیا سے ، ابھی آغاذ کریں ۔۔۔
صرف ایک نعرہ ۔۔۔
"ووٹ صرف مستحق کو میرٹ پر دو"
Vote on Merit Only
امیدوار کسی پارٹی کا بھی ہو یا آزاد ہو صرف نیک ، ایماندار، اہل competent ... ہو ۔۔
اس مقصد کے حصول لے لئیے ، اپنے اپنے لیول ، حلقہ احباب میں، سوشل میڈیا گروپس میں پریشر گروپ قائم کریں ۔۔۔
جو کام 70 سال میں نہ ہوا راتوں رات نہی بلکہ بتدریج Evolutionary process سے ہوگا ۔۔۔ نئے لیڈر ابھریں گے ۔۔
سیاسی پارٹیوں کو فیملی کنٹرول سے آزاد کروانا ہے ۔۔ پارٹیوں کو اندھا دھند ذاتی پسند یا مفادات کی بنیاد پرمکمل سپورٹ مت کریں بلکہ مشروط سپورٹ کریں ۔۔ خاص طور پر صرف اہل امیدواروں کی نامزدگی سپورٹ کریں ۔
اگر اسمبلی میں 5 یا 10 % اچھے لوگ ہوں گے تو بھی وہ پالیسیوں پر اثر انداز ہوں گے ۔۔ پھر یہ تعداد بڑھتی جائیے گے ۔۔۔
آئیے ہم پارٹیوں کو نہیں افراد ، امیدواروں کو سپورٹ کریں ۔ یہ ایک سٹریٹجک شفٹ ہے جس پر عمل درامد کے طریقہ کار پر مزید سوچ بچار کی جا سکتی ہے ۔۔۔keep thought process alive ۔۔۔ مگر رک مت جائیں ۔۔ کھڑے ، ساکن پانی میں بدبو ہوتی ہے ۔۔ حرکت میں برکت ہے ۔۔۔

Must read
2. نظریاتی اور فکری کنفیوزن اور ممکنہ حل : http://pakistan-posts.blogspot.com/2016/01/the-biggest-problem-of-muslims-solution.html