Featured Post

FrontPage صفحہ اول

Salaam Pakistan  is one of projects of  "SalaamOne Network" , to provide information and intellectual resource with a view to...

عام شہری Basic demands of common Pakistani citizen



میں ایک عام شہری ہوں میری بنیادی ضرورت خوف، دہشت سے آزادی ، قانون پر عمل درامد ، بنیادی انسانی حقوق اور ضروریات کی فراہمی ہے . جیسا الله تعالیٰ قرآن مینن ارشاد ہے :

" لہٰذا اُن کو چاہیے کہ اِس گھر کے رب کی عبادت کریں جس نے اُنہیں بھوک سے بچا کر کھانے کو دیا اور خوف سے بچا کر امن عطا کیا "( ٣-١٠٦:٤ سورة قريش )
مجھے میٹرو بس ، موٹروے اور دوسرے بڑے بڑے میگا پروجیکٹ سے کچھ حاصل نہیں جبکہ میں حکومتی اداروں سے خوف زدہ ہوں . پولیس ، واپڈا ، پٹواری جسنے سرکاری ملازمین سے خوف زدہ ہوں . 
معمولی قسم کے جرم ، نا انصافی کے لیے پولیس سٹیشن نہیں جاتا کہ وہ مجھ کو ہی بند کر دے یا رشوت ما نگے ، پٹواری اور دوسرے سرکاری ملازمین رشوت کے بغیر کوئی کم نہیں کرتے . مجھے اس ظالم نظام حکومت سے بچاو ، مجھ پر رحم کریں مجھے ایسی حکومت جس کو جمہوریت ، بادشاہت ، ڈکٹیٹرشپ یا جو کچھ بھی کہیں نہیں چاہے . وہ نظام حکومت جو بھوک سے بچا کر کھانے کو دے اور خوف سے بچا کر امن آزادی انصاف دے.
وہ حکمران جو سالہا سال سے حکومت کر رہے ہیں اور بڑے دعوے کر رہے ہیں اس کا آسان ٹیسٹ کریں . اپنے قریبی پولیس سٹیشن جائیں اور موبائل چھیننے ، جیب تراشی ، چوری کی شکایت کریں ، اگر FIR درج ہو جیے تو نظام ٹھیک ہے ورنہ ظلم کا نظام ہے . پٹواری کے پاس جائیں اپنی جائیداد کی فرد مانگیں اگر رشوت کے بغیر مل ہے تو نظام ٹھیک ہے ورنہ ظلم اور کر پشین زدہ حکومت ہے . اس سے آزادی حاصل کریں .



* * * * * * * * * * * * * * * * * * *
Humanity, Religion, Culture, Ethics, Science, Spirituality & Peace
Peace Forum Network
Over 1,000,000 Visits
* * * * * * * * * * * * * * * * * * *